ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سوشل میڈیا پر صارف نے اڑایا ارجن رامپال کی گرل فرینڈ گیبریئیلا کے ہونٹوں کا مذاق، ملا زبردست جواب

حال ہی گیبریئیلا ڈیموٹریڈس  (Gabriella Demetriades) نے اپنی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں، جسے لے کر انہیں کچھ صارفین نے ٹرول کرنا شروع کردیا۔

  • Share this:
سوشل میڈیا پر صارف نے اڑایا ارجن رامپال کی گرل فرینڈ گیبریئیلا کے ہونٹوں کا مذاق، ملا زبردست جواب
ارجن رامپال کی گرل فرینڈ نے انسٹا گرام پر تصویر شیئر کی تھی۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکار ارجن رامپال (Arjun Rampal) ان دنوں فلمی دنیا سے دور اپنی زندگی کو انجوائے کر رہے ہیں۔ وہ بھلے ہی طویل وقت سے فلموں سے دور ہیں، لیکن اپنی زاتی زندگی کو لے کر اکثر ہی سرخیوں میں رہتے ہیں۔ ارجن رامپال نے گزشتہ سال ہی اپنی بیوی مہر جیسیا (Mehr Jesia) سے طلاق لے لیا تھا اور اس کے ٹھیک بعد ان کی گرل فرینڈ گیبریئیلا ڈیموٹریڈس (Gabriella Demetriades) نے ایک بیٹے کو جنم دیا۔ ارجن رامپال کی ہی طرح ان کی گرل فرینڈ بھی اکثر سرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔ حال ہی میں گیبریئیلا نے اپنی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں، جسے لے کر انہیں کچھ صارفین نے ٹرول کرنا شروع کردیا۔


ٹرولرس نے گیبریئیلا کے ہونٹوں پر طنز کستے ہوئے انہیں عجیب بتایا، جس پر گیبریئیلا نے بغیر بھڑکے بڑے ہی امن کے ساتھ ہینڈل کیا۔ گیبریئیلا کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا، ’کبھی کبھی مجھے آپ کے ہونٹ عجیب سے نظر آتے ہیں۔ ایسا کیوں ہے’؟ اس پر جواب دیتے ہوئے گیبریئیلا نے لکھا، ’میں اس موضوع پر اپنے والدین سے بات کروں گی اور اسے حل کرنے کی کوشش کروں گی’۔


 




 




View this post on Instagram




 

New normal. Virtual creation with @taras84 ft @rampal72


A post shared by Gabriella Demetriades (@gabriellademetriades) on






گیبریئیلا کا جواب دیتے ہی صارف نے پھر کمنٹ کیا اور ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا، ’نہیں ایسا مت کرنا، کیونکہ یہ نیچرل (فطری) ہیں۔ ہاں کبھی - کبھی یہ عجیب لگتے ہیں، نہیں تو یہ کافی خوبصوت اور معصوم ہیں’۔  حالانکہ، اس کے بعد گیبریئیلا نے کوئی ردعمل نہیں ظاہر کیا۔

 



 




View this post on Instagram




 

A family portrait.


A post shared by Gabriella Demetriades (@gabriellademetriades) on






واضح رہے کہ گیبریئیلا ڈیموٹریڈس اکثر ہی اپنے ہاٹ اور بولڈ انداز کے سبب سرخیوں میں رہتی ہیں، لیکن کبھی کبھی اپنے انداز کے سبب وہ ٹرولرس کے نشانے پر بھی آجاتی ہیں۔ لیکن، ٹرولرس سے نمٹنا انہیں بخوبی آتا ہے۔ یہی نہیں خود ارجن رامپال بھی اکثر ہی اپنی لیڈی لو کے درمیان بیچ بچاو میں اتر آتے ہیں اور ٹرولرس کی بولتی بند کرادیتے ہیں۔
First published: May 14, 2020 11:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading