شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) ان دنوں اپنی فلموں اور فلموں میں اپنے کیمیو کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ گزشتہ دنوں شاہ رخ خان اور مادھون کی ’راکیٹری: دی نامبی افیکٹ‘ اور عامر خان-کرینہ کپور خان کی ’لال سنگھ چڈھا‘ (Laal Singh Chaddha) میں کیمیو کرتے ہوئے نظر آئے، جسے لے کر ان کی خوب بحث ہوئی۔ اس درمیان شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آرین خان بھی سرخیوں میں آگئے ہیں۔ دراصل، آرین خان (Aryan Khan) نے ایک سال میں اپنی پہلی پوسٹ شیئر کرنے کے لئے انسٹا گرام پر واپسی کی۔
آرین خان، جنہوں نے آخری بار 15 اگست، 2021 کو ایک پوسٹ شیئر کی تھی۔ پیر کے روز اپنے بھائی بہن سہانا خان (Suhana Khan) اور ابرام خان (Abram Khan) کے ساتھ تصاویر شیئر کیں، جو اب زبردست سرخیوں میں ہے۔ اپنے بچوں کی اس تصویر پر شاہ رخ خان نے بھی ردعمل ظاہر کیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ اپنے بیٹے سے سوال بھی کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔PHOTOS: خوشی کپور کو بلیک ڈریس سے ہے خاص لگاو، یقین نہیں... تو دیکھیں یہ خوبصورت تصاویریہ بھی پڑھیں۔PHOTOS: بولڈنیس بنی اس پاکستانی اداکارہ کی مصیبت، اپنے ہی ملک میں جم کر ہوتی ہے ٹرولشاہ رخ خان نے تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے اس بات کی حیرانی ظاہر کی ہے کہ ان کے پاس اپنے بچوں کی یہ تصاویر کیوں نہیں ہے۔ کمنٹ کرتے ہوئے شاہ رخ خان لکھتے ہیں- ’میرے پاس یہ تصاویر کیوں نہیں ہے!! مجھے ابھی یہ بھیجو‘۔

بیٹے آرین خان کے ذریعہ شیئر کی گئی تصاویر پر شاہ رخ خان نے بھی ردعمل ظاہر کیا ہے۔ (تصویر کریڈٹ: @_aryan_)
پہلی تصویر میں شاہ رخ خان کے تینوں بچے آرین خان، سہانا خان اور ابرام خان تصویر کے لئے ایک ساتھ پوز دیتے ہوئے نظر آرہے ہین۔ تصویر میں جہاں سہانا خان ایک بڑی سی مسکان دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ وہیں ابرام خان کو شرارتی موڈ میں دیکھا گیا۔ وہیں آرین خان نے اپنے دونوں بھائی بہن کو پکڑ رکھا ہے اور ان کا دھیان کیمرے پر تھا۔ وہیں دوسرے میں آرین خان صرف ابرام خان کے ساتھ پوز دیتے ہوئے نظر آئے۔
دوسری تصویر کو آرین خان نے کراپ کیا ہے، جس کے لئے کمنٹ سیکشن میں سہانا خان نے انہیں شکریہ (تھینک یو) بھی کہا ہے۔ اپنی فیملی فوٹو کے لئے، آرین خان نے ہلکے ہرے رنگ کی جیکٹ کے ساتھ ہرے رنگ کی ٹی شرٹ پہنی ہے، جبکہ سہانا خان نیلے رنگ کی ڈینم ڈریس میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔ وہیں بلیک ہوٹی اور پینٹ میں ابرام خان کافی معصوم لگ رہے ہیں۔ تصویر کو شیئر کرتے ہوئے آرین خان نے لکھا، ’ہیٹ ٹرک‘۔
فینس نے بھی سہانا خان، آرین خان اور ابرام خان کی تصاویر پر جم کر پیار لٹایا ہے۔ ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا- ’آپ بالکل ایس آر کے جیسے لگتے ہیں‘۔ ایک دیگر نے لکھا- ’ایک ہی فریم میں تین کیوٹیز‘۔ شاہ رخ خان کی بات کریں تو وہ ان دنوں اپنی اپ کمنگ فلم ‘جوان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اداکار دیپیکا پادوکون کے ساتھ فلم کی شوٹنگ کے لئے اتوار کو چنئی پہنچے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اداکارہ فلم میں ایک کیمیو پلے کر رہی ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔