உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مشہور اداکارہ آشا پاریکھ کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ، صدر جمہوریہ مرمو کریں گی سرفراز

    مشہور اداکارہ آشا پاریکھ کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ

    مشہور اداکارہ آشا پاریکھ کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ

    Dada Saheb Phalke Award: ہندی فلموں کی مشہور اداکارہ آشا پاریکھ کو سال 2020 کے لئے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے سرفراز کیا جائے گا۔ چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی آشا پاریکھ 50 سال سے زیادہ وقت سے فلمی دنیا میں سرگرم ہیں۔ وہ سینسر بورڈ کی چیئرمین بھی رہ چکی ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: مشہور اداکارہ آشا پاریکھ کو اس سال کا دادا صاحب پھالکے ایوارڈ دیا جائے گا۔ اس کا اعلان وزیر اطلاعات ونشریات انوراگ ٹھاکر نے کی ہے۔ آشا پاریکھ کو نیشنل فلم ایوارڈ تقریب میں اس ایوارڈ سے سرفراز کیا  جائے گا۔ آشا پاریکھ نے محض 10 سال کی عمر میں فلموں میں کام کرنا شروع کیا تھا۔ آشا پاریکھ 75 سے زیادہ فلموں میں کام کرچکی ہیں۔

      وزیر اطلاعات ونشریات انوراگ ٹھاکر نے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کا اعلان کرنے کے ساتھ ہی یہ جانکاری بھی دی کہ آشا پاریکھ کو نیشنل فلم ایوارڈ تقریب میں یہ اعزاز دیا جائے گا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو انہیں اس اعزاز سے سرفراز کریں گی۔ انوراگ ٹھاکر نے بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ کو اس ایوارڈ کے لئے منتخب کئے جانے کو قابل فخر بتایا۔ ساتھ ہی کہا کہ دہلی میں آئندہ 30 ستمبر کو قومی فلم ایوارڈ تقریب کا انعقاد ہوگا۔



      چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر شروع کیا کیریئر

      دل دے کے دیکھو، تیسری منزل، کٹی پتنگ، لو ان ٹوکیو، آیا ساون جھوم کے، آن ملو سجنا جیسی کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کرنے والی آشا پاریکھ نے فلمی کیریئر کی شروعات چائلڈ آرٹسٹ کے طور پر کی۔ ہندی فلم انڈسٹری میں بطور فنکار، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے طور پر وہ گزشتہ کئی دہائیوں سے سرگرم ہیں۔ بطور لیڈ اداکارہ ’دل دے کے دیکھو‘ ان کی پہلی فلم تھی۔

      آشا پاریکھ نے محض 10 سال کی عمر میں فلموں میں کام کرنا شروع کیا تھا۔ آشا پاریکھ 75 سے زیادہ فلموں میں کام کرچکی ہیں۔
      آشا پاریکھ نے محض 10 سال کی عمر میں فلموں میں کام کرنا شروع کیا تھا۔ آشا پاریکھ 75 سے زیادہ فلموں میں کام کرچکی ہیں۔


      پدم شری سے ہوچکی ہیں سرفراز

      تفریحی میدان میں ان کے تعاون کے لئے انہیں کئی اور ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔ ہندوستانی حکومت نے سال 1992 میں انہیں پدم شری ایوارڈ سے بھی سرفراز کیا ہے۔ آشا پاریکھ سال 1998 سے لے کر 2001 تک سنسر بورڈ کی چیئرمین بھی رہ چکی ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: