ہوم » نیوز » اسپورٹس

کے ایل راہل کے ساتھ اتھیا شیٹی کی نئی تصویر آئی سامنے ، تھائی لینڈ میں کچھ ایسے کی مستی

کے ایل راہل اور اداکارہ اتھیا شیٹی کے درمیان معاشقہ کی خبریں طویل عرصہ سے گردش کررہی ہیں ، لیکن ان دونوں نے ابھی تک اپنے رشتے پر کھل کر کوئی بات نہیں کہی ہے ۔

  • Share this:
کے ایل راہل کے ساتھ اتھیا شیٹی کی نئی تصویر آئی سامنے ، تھائی لینڈ میں کچھ ایسے کی مستی
کے ایل راہل کے ساتھ اتھیا شیٹی کی نئی تصویر آئی سامنے ، تھائی لینڈ میں کچھ ایسے کی مستی

بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹی بھلے ہی اپنی فلموں میں کچھ خاص کمال نہیں دکھا پائی ہوں ، لیکن وہ آئے دن کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ ان دنوں اتھیا شیٹی اپنی چھٹیوں کی تصاویر کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں ۔ اتھیا شیٹی نئے سال کے موقع پر خاص دوستوں کے ساتھ تھائی لینڈ گئی تھیں ۔ ان تصویروں نے اتھیا اور کرکٹر کے ایل راہل کے معاشقہ کی افواہوں کو مزید تقویت بخش دی ہے ۔ حال ہی میں کچھ تصویریں سامنے آئی ہیں ، جس میں اتھیا کے ساتھ کے ایل راہل بھی نظر آرہے ہیں ۔


اتھیا شیٹی اور کے ایل راہل ممبئی ائیر پورٹ پر دیکھے گئے تھے ۔ دونوں ہی تھائی لینڈ سے چھٹی سے لوٹ آئے ہیں اور ان دونوں کے واپس آنے کے بعد اس چھٹی کی مزید کئی تصاویر سامنے آئی ہیں ۔ ان تصویروں میں اتھیا اور کے ایل راہل کافی قریب نظر آرہے ہیں ۔ ایک تصویر میں یہ دونوں دوستوں کے ساتھ کسی رکشے میں ہیں تو وہیں دوسری تصویر میں سبھی مل کر بیچ پر مستی کرتے نظر آرہے ہیں ۔




بتادیں کہ گزشتہ دنوں چھٹی کے دوران ہی ہاردک پانڈیا نے گرل فرینڈ نتاشا سے منگنی کرلی ۔ وہیں اس کے بعد مداح امید کررہے ہیں کہ کے ایل راہل اور اداکارہ اتھیا شیٹی بھی اپنے رشتے کو لے کر دنیا کے سامنے آئیں گے ۔ دونوں کے درمیان معاشقہ کی خبریں طویل عرصہ سے گردش کررہی ہیں ، لیکن ان دونوں نے ابھی تک اپنے رشتے پر کھل کر کوئی بات نہیں کہی ہے ۔



وہیں ایک انٹرویو کے دوران سنیل شیٹی سے بھی بیٹی اتھیا شیٹی کو لے کر سوال پوچھا گیا تھا ، جس کے جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ وقت بدل گیا ہے ، مجھے بچوں کی پسند کا علم ہے ۔ سنیل شیٹی نے ایک طرح سے بیٹی کی لو لائف پر مہر لگادی تھی ۔ سنیل شیٹی نے کہا تھا کہ وہ جانتے ہیں بچے کس کو ڈیٹ کررہے ہیں اور اس سے انہیں کوئی پریشانی نہیں ہے ۔
First published: Jan 04, 2020 07:11 PM IST
  • India
  • World

India

  • Active Cases

    6,039

     
  • Total Confirmed

    6,761

     
  • Cured/Discharged

    515

     
  • Total DEATHS

    206

     
Data Source: Ministry of Health and Family Welfare, India
Hospitals & Testing centres

World

  • Active Cases

    1,205,178

     
  • Total Confirmed

    1,680,527

    +76,875
  • Cured/Discharged

    373,587

     
  • Total DEATHS

    101,762

    +6,070
Data Source: Johns Hopkins University, U.S. (www.jhu.edu)
Hospitals & Testing centres