اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کرکٹر کے ایل راہل کی سالگرہ پر اداکارہ اتھیاشیٹی نے کیا پیار کا اظہار ، شیئر کی ایسی تصویر

    کرکٹر کے ایل راہل کی سالگرہ پر اداکارہ اتھیاشیٹی نے کیا پیار کا اظہار ، شیئر کی ایسی تصویر

    کرکٹر کے ایل راہل کی سالگرہ پر اداکارہ اتھیاشیٹی نے کیا پیار کا اظہار ، شیئر کی ایسی تصویر

    اداکارہ اتھیا شیٹی (Athiya Shetty) نے اپنے انسٹاگرام پر کے ایل راہل (KL Rahul) کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنی اور ان کی ایک تصویر شیئر کی ہے ، جس کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا : ہیبی برتھ ڈے ، مائی پرسن ۔

    • Share this:
      ٹیم انڈیا کے اسٹار بلے باز کے ایل اراہل (KL Rahul) آج اپنا 28 واں یوم پیدائش منا رہے ہیں ۔ اس موقع پر بالی ووڈ اداکارہ اتھیا شیٹی نے بھی انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے ۔ وہ بھی انتہائی خاص انداز میں ۔ اتھیا شیٹی (Athiya Shetty) نے اپنے انسٹاگرام پر کے ایل راہل کے یوم پیدائش کے موقع پر اپنی اور ان کی ایک تصویر شیئر کی ہے ، جس کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا : ہیبی برتھ ڈے ، مائی پرسن ۔ وہیں اس کیپشن کے ساتھ اتھیا نے دل والا ایموجی بھی بنایا ہے ۔ اتھیا کی اس پوسٹ پر کے ایل راہل نے بھی جواب میں تین دل والے ایموجیز بنائے ہیں ، جس کے بعد اتھیا اور کے ایل راہل کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے ۔

      اتھیا کے پوسٹ پر ٹائیگر شراف کی بہن کرشنا شراف نے بھی کمنٹ کیا ہے ۔ کرشنا شراف نے اتھیا کی پوسٹ پر ہارٹ آئی ایموجی بناکر تبصرہ کیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی سونم کپور کے شوہر آنند آہوجا نے کمنٹ کرتے ہوئے اس کو کیوٹ بتایا ہے ۔

      وہیں ان کے فینس نے بھی دونوں کی اس تصویر پر کمنٹس کی بارش کردی ہے ۔ اتھیا اور کے ایل راہل کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے ، جس پر سوشل میڈیا یوزرس طرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں ۔



       




      View this post on Instagram




       

      happy birthday, my person 🤍 @rahulkl


      A post shared by Athiya Shetty (@athiyashetty) on





      اتھیا شیٹی کی اس پوسٹ کے بعد ایک مرتبہ دونوں کے معاشقہ کی خبروں نے زور پکڑ لیا ہے ۔ بتادیں کہ اتھیا شیٹی اور کے ایل راہل کو اکثر آوٹنگس اور ڈنر ڈیٹ پر جاتے دیکھا گیا ہے ۔ وہیں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کئی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں ، جس کی وجہ سے طویل عرصہ سے میڈیا میں ان کے ریلیشن شپ کی خبریں چھائی رہتی ہیں ، لیکن نہ تو کے ایل راہل نے اور نہ ہی اتھیا شیٹی نے کبھی اپنے رشتے پر کھل کر بات کی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: