உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اداکارہ جنیلیا دیشمکھ نے پہنی اتنی چھوٹی ڈریس ، بار بار کرنا پڑ گیا یہ کام ، دیکھئے ویڈیو

    اداکارہ جنیلیا دیشمکھ نے پہنی اتنی چھوٹی ڈریس ، بار بار کرنا پڑ گیا یہ کام ، دیکھئے ویڈیو ( Photo : @bollywoodpap / Instagram)

    اداکارہ جنیلیا دیشمکھ نے پہنی اتنی چھوٹی ڈریس ، بار بار کرنا پڑ گیا یہ کام ، دیکھئے ویڈیو ( Photo : @bollywoodpap / Instagram)

    جینیلیا دیشمکھ کے شوہر رتیش دیشمکھ کے ساتھ آیوش شرما کی یوم سالگرہ پارٹی میں پہنچی تھیں ۔ اس دوران جینیلیا نے کافی چھوٹی ڈریس پہنی ہوئی تھی اور وہ بار بار اس کو صحیح کرتی نظر آرہی تھیں ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : 26 اکتوبر کا دن سلمان خان کے کنبہ کیلئے کافی خاص ہے ۔ وہ اس لئے کیونکہ آج ارپتا کے شوہر آیوش شرما کا یوم پیدائش ہے ۔ آیوش کے یوم پیدائش کے موقع پر دیر رات پارٹی رکھی گھی ، جس میں بالی ووڈ کے کئی ستاروں نے شرکت کی ، جن میں سے ایک جینیلیا اور رتیش دیشمکھ تھے ۔ ان کے ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہے ہیں ۔

      جینیلیا دیشمکھ کے شوہر رتیش دیشمکھ کے ساتھ آیوش شرما کی یوم سالگرہ پارٹی میں پہنچی تھیں ۔ اس دوران جینیلیا نے کافی چھوٹی ڈریس پہنی ہوئی تھی اور وہ بار بار اس کو صحیح کرتی نظر آرہی تھیں ۔ اداکارہ لگاتار اپنی ڈریس کو لے کر غیر آرام دہ محسوس کررہی تھیں ۔ حالانکہ وہ اس آوٹ فٹ میں کافی حسین لگ رہی تھیں اور میک اپ سے انہوں نے اپنا کیوٹ لک مکمل کیا تھا ۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Bollywood Pap (@bollywoodpap)





      رتیش دیشمکھ اور جینیلیا ڈیسوزا بالی ووڈ کا ایک ہاٹ جوڑا ہے ۔ فینس کو ان دونوں کو اس طرح ساتھ دیکھنا کافی پسند ہے ۔ دونوں سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتے ہیں اور آئے دن ایک دوسرے کے ساتھ ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں ۔ دونوں 18 سال سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں ۔ نو سال کے ریلیشن کے بعد دونوں نے شادی کرلی تھی اور اب دونوں کی شادی کو بھی تقریبا نو سال ہوگئے ہیں ۔

      دونوں نو سالوں تک ریلیشن شپ میں رہے ۔ ان دنوں جہاں مہینوں میں بریک اپ ہوجاتے ہیں وہیں جینیلیا اور رتیش نے نو سال تک ایک دوسرے کا ساتھ دیا ۔ دونوں نے ساتھ میں اپنی پروفیشنل لائف پر بھی توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: