உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بابا صدیقی کی افطار پارٹی کے VIDEO وائرل ہونے کے بعد شاہ رخ خان کو کیوں کیا جارہا ہے TROLL؟

    افطار پارٹی میں میڈیا کو پوز دینے کے لئے بابا صدیقی کی طرف سے شاہ رخ خان کو روکنے کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ (تصویر کریڈٹ: Facebook @Shah rukh Khan)

    افطار پارٹی میں میڈیا کو پوز دینے کے لئے بابا صدیقی کی طرف سے شاہ رخ خان کو روکنے کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ (تصویر کریڈٹ: Facebook @Shah rukh Khan)

    ویڈیو کو دیکھ کر جہاں کچھ لوگ کمنٹ سیکشن میں شاہ رخ خان (Shahrukh Khan) کے ذریعہ میڈیا کو نظر انداز کرنے کی وجوہات کے بارے میں قیاس آرائی کر رہے ہیں، تو وہیں کچھ نیٹجنس بابا صدیقی (Baba Siddique) پر اپنا غصہ ظاہر کرتے ہوئے بھی دکھائی دے رہے ہیں کہ انہوں نے ’کنگ خان‘ سے زبردستی پوز کیوں دلوایا۔

    • Share this:
      شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) نے ایک لمبے وقت کے بعد میڈیا میں اپنی موجودگی درج کرائی ہے۔ سپر اسٹار نے اپنے پرکشش انداز میں اپنے مداحوں کو مدہوش کردیا۔ بابا صدیقی کی افطار پارٹی (Baba Siddique Iftar Party) میں اپنی موجودگی درج کرانے کے دوران وہ بلیک پٹھانی میں کافی خوبصورت لگ رہے تھے۔ ’پٹھان‘ اسٹار لیڈر بابا صدیقی کے ساتھ ایک اچھی بانڈنگ بناتے ہیں، جو ہر سال بالی ووڈ ستاروں سے سجی افطار پارٹی کو ہوسٹ کرتے ہیں۔

      حالانکہ اتنے لمبے وقت کے بعد بھی اپنی موجودگی درجکرانے والے شاہ رخ خان افطار پارٹی کو کور کرنے کے لئے موجود فوٹو گرافروں کے ذریعہ کلک کئے جانے میں خاص دلچسپی نہیں دکھائی۔ اسی کے سبب پوز دینے کے لئے بابا صدیقی کی طرف سے شاہ رخ خان کو ہلکا سا دھکا دیئے جانے کا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ مشہور پیپراجی ’ورل بھیانی‘ کی طرف سے شیئر کئے گئے ایک ویڈیو میں ہر کوئی شاہ رخ خان کو اپنے کیمرے میں قید کرنے کی شدت کرتے ہوئے نظر آرہا ہے، لیکن اداکار کافی غیر آرام دہ لگ رہے ہیں اور ریڈ کارپیٹ کو جلد ہی چھوڑ کر چلے گئے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)






      میڈیا کو نظر انداز کیوں کر رہے ہیں شاہ رخ خان؟

      اس ویڈیو کو دیکھ کر جہاں کچھ لوگ کمنٹ سیکشن میں شاہ رخ خان کے ذریعہ میڈیا کو نظر انداز کرنے کی وجوہات کے بارے میں قیاس آرائی کی جارہی ہے۔ تو وہیں کچھ نیٹجنس بابا صدیقی پر اپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے بھی دکھائی دے رہے ہیں کہ انہوں نے ’کنگ خان‘ سے زبردستی پوز کیوں دلوایا۔ دراصل، بابا اس جشن کو لے کر بہت ایکسائیٹیڈ تھے، کیونکہ یہ انعقاد دو سال کے وبا کے بعد ہو رہا تھا۔ اسی کے ساتھ، شاہ رخ خان اور بابا صدیقی کے درمیان کی بانڈنگ کسی دو بھائیوں کی طرح ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      عالیہ بھٹ سے شادی کرنے کے بعد کام پر لوٹے رنبیر کپور، PHOTOS میں نظر آیا شاندار جلوہ

      شاہ رخ خان کے لئے کافی پروٹیکٹیو ہیں بابا صدیقی

      ایک دیگر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابا صدیقی، شاہ رخ خان کے لئے کتنے پروٹیکٹیو ہیں۔ انہوں نے کس طرح شاہ رخ کان کو اپنے پاس بٹھایا اور شام کو پیش کئے گئے سبھی اقسام کی پیشکش کی۔ آپ کو بتادیں کہ بابا صدیقی کی افطار پارٹی سب سے بڑی پارٹی میں سے ایک ہے۔ بابا صدیقی رمضان کے مہینے میں ہر سال گرینڈ افطار پارٹی ہوسٹ کرتے ہیں، جس میں بی ٹاون کی کئی بڑی شخصیات شامل ہوتی ہیں۔

      سلمان خان شاہ رخ خان جیسے اسٹار بڑھاتے ہیں اس پروگرام کا وقار

      سلمان خان (Salman Khan) اور شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) جیسے سپر اسٹار اکثر اپنی موجودگی کے ساتھ اس پروگرام کا وقار بڑھاتے ہیں۔ اس سال کا گرانڈ افطار بھی ستاروں سے بھرا ہوا تھا، جس میں شہناز گل، تیجسوی پرکاش، کرن کندرا، شلپا شیٹی، زرین خان جیسے ستارے سمیت کئی بالی ووڈ اور ٹی وی کی شخصیات شامل تھیں۔ پارٹی میں شاہ رخ خان کا موڈ بھلے ہی آف دکھائی دیا ہو، لیکن سلمان خان اور باقی سیلبس کافی اچھے موڈ میں نظر آئے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: