ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اس بڑے ڈائریکٹر پر اداکارہ نے لگایا سنگین الزام ، کہا : مجھے آفس بلایا اور پھر انہوں نے میرے سر اور پیٹھ پر ...۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ کس طرح مقبول سیریل بھومی کنیا کی اسکرپٹ پڑھنے کیلئے اپنے کولکاتہ آفس میں بلانے کے بعد ڈائریکٹر نے ان کے ساتھ برا سلوک کیا۔

  • Share this:
اس بڑے ڈائریکٹر پر اداکارہ نے لگایا سنگین الزام ، کہا : مجھے آفس بلایا اور پھر انہوں نے میرے سر اور پیٹھ پر ...۔
اس بڑے ڈائریکٹر پر اداکارہ نے لگایا سنگین الزام ، کہا : مجھے آفس بلایا اور پھر انہوں نے میرے سر اور پیٹھ پر ...۔

بالی ووڈ سے شروع ہوئی می ٹو مہم ( Metoo )کی آنچ اب بنگالی فلم انڈسٹری تک پہنچتی نظر آرہی ہے ۔ بنگالی فلم کی مشہور اداکارہ روپنجنا مترا نے مبینہ طور پر بڑے بنگالی ڈائریکٹر ارندم سیل پر جنسی استحصال کا سنگین الزام عائد کیا ہے ۔ آنند بازار ڈیجیٹل کو دئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ کس طرح مقبول سیریل بھومی کنیا کی اسکرپٹ پڑھنے کیلئے اپنے کولکاتہ آفس میں بلانے کے بعد ڈائریکٹر نے ان کے ساتھ برا سلوک کیا ۔


اداکارہ نے اے بی پی ڈیجیٹل کو بتایا کہ انہوں نے مجھے اپنے آفس میں بھومی کنیا کے پہلے ایپی سوڈ کی اسکرپٹ پڑھنے کیلئے بلایا ، یہ واقعہ درگا پوجا سے کچھ دن پہلے کا ہے ، حیرت کی بات یہ ہے کہ جب شام کو پانچ بجے میں ان کے آفس پہنچی تو اس وقت وہاں کوئی نہیں تھا ، مجھے کافی خوفناک لگا ۔ اچانک سے وہ اپنی سیٹ سے اٹھ گئے اور میرے سر اور پیٹھ پر ہاتھ پھیرنا شروع کردیا ۔ آفس میں صرف وہ اور میں تھی ، مجھے ڈر لگ رہا تھا کہ شاید میں آبروریزی سے نہیں بچ سکوں گی اور میں دعا کرنے لگی کہ کوئی وہاں آجائے ۔


روپنجنا مترا بنگالی فلم کی مشہور اداکارہ ہیں ۔ فائل فوٹو ۔
روپنجنا مترا بنگالی فلم کی مشہور اداکارہ ہیں ۔ فائل فوٹو ۔


اداکارہ نے مزید کہا کہ تھوڑی دیر بعد میں اس کو برداشت نہیں کرسکی اور ہمت سے انہیں اسکرپٹ کے بارے میں بات کرنے کیلئے کہا ۔ شاید وہ سمجھ گئے تھے کہ میں اس طرح کی خاتون نہیں تھی ، جو ان کو حوصلہ دے ، وہ اچانک سے ڈائریکٹر کے موڈ میں آگئے اور مجھے اسکرپٹ سمجھانی شروع کردی اور پانچ منٹ کے اندر ان کی اہلیہ بھی آفس میں آگئیں ۔ روپنجنا نے یہ بھی بتایا کہ آفس سے آنے کے بعد وہ کافی ٹوٹ گئی تھیں ۔

یہ بھی پڑھیں  : شوہر کے ساتھ بینکاک میں یہ کام کرتی نظر آئیں بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی ، تصویر ہوئی وائرل
 وہیں ارندم سیل نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ کوئی سیاسی اسٹنٹ ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ وہ یہ سب کیوں کہہ رہی ہیں ، ہم پرانے دوست ہیں ، وہ جس دن کی بات کررہی ہیں ، اسی دن آفس سے نکلنے کے بعد انہوں نے مجھے میسیج کیا تھا کہ وہ کافی پرجوش ہیں ۔ میرے پاس آج بھی وہ میسیج ہے ، میں دکھا بھی سکتا ہوں ، اگر کوئی ان کے ساتھ غلط رویہ اختیار کرے گا تو اس انسان کو وہ میسیج کیوں کریں گی ؟ ۔


First published: Jan 13, 2020 11:51 AM IST