ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکارہ بھومی پیڈنیکر کو مداح نے کیا پرپوز ، اداکارہ نے دیا یہ دلچسپ جواب

بالی ووڈ کی اداکارہ بھومی پیڈنیکر ٹویٹر پر مزیدار جواب دے کر ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں آگئی ہیں ۔

  • Share this:
بالی ووڈ اداکارہ بھومی پیڈنیکر کو مداح نے کیا پرپوز ، اداکارہ نے دیا یہ دلچسپ جواب
بھومی پیڈنیکر ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

بالی ووڈ کی اداکارہ بھومی پیڈنیکر ٹویٹر پر مزیدار جواب دے کر ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں آگئی ہیں ۔ دراصل بھومی پیڈنیکر نے اپنے جواب میں اپنی شادی کو لے کر اپنی منشا ظاہر کردی ہے ۔ ایک فین نے انہیں بڑے گول مول طریقہ سے شادی کیلئے پرپوز کیا ، جس کے جواب میں بھومی نے بھی اپنا ارادہ ظاہر بتایا ۔


علاوہ ازیں ایک دیگر ٹویٹر فین کیلئے بھی بھومی لو گرو بھی بن کر سامنے آئی ۔ انہوں نے اپنے فین کے پیار میں آرہی پریشانی کا بڑے ہی انوکھے انداز میں حل بتایا ، جس کے بعد سے بھومی سے لوگ طرح طرح کے سوالات پوچھ رہے ہیں ۔


دراصل بھومی ان دنوں اپنی آنے والی فلم پتی پتنی اور وہ کی تشہیر میں مصروف ہیں ۔ اس دوران لوگ مسلسل ان س اپنی شادی میں آنے والی پریشانی اور میاں بیوی کے جھگڑے سے متعلق سوالات پوچھ رہے ہیں ۔ اسی سلسلہ میں ایک ٹویٹر یوزر نے لکھا کہ خوبصورت بھومی ، میں ایک دن بھی آپ کی تصویر دیکھے بغیر نہیں رہ سکتا ، آپ واقعی کافی خوبصورت ہیں ، میری خواہش تھی کہ کاش آپ عام لڑکی ہوتیں ، لیکن اب آپ ایک بڑی اسٹار ہیں ، کتنا بھی پیار کرلوں ، لیکن کوئی موقع ہی نہیں ہے کہ آپ کوئی غیر اسٹار سے شادی کرو ، افسوس ہوتا ہے ۔




اس کے جواب میں بھومی پیڈنیکر نے لکھا کہ سلیبریٹی یا نان سلیبریٹی کسی سے بھی شادی کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے ، لیکن میں چاہتی ہوں کہ آپ مجھے اتنا یاد کریں ۔

علاوہ ازیں ایک دوسرے یوزر نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے فون میں لگتی رہتی ہیں ، میں کیا کروں ۔ اس پر بھومی نے کہا کہ آج کی دنیا ایسی ہی ہے ، آج رات ان کیلئے کھانا بناکر انہیں تھوڑا زیادہ پیار کیجئے ۔
First published: Nov 29, 2019 10:42 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading