உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اس ماڈل نے کیا دعویٰ، انوپ جلوٹا کے بچے کی ماں بننے والی تھی جسلین

    گلوکار انوپ جلوٹا اور گلوکارہ جسلین متھارو

    گلوکار انوپ جلوٹا اور گلوکارہ جسلین متھارو

    انیشا سنگھ شرما نام کی ایک ماڈل نے جسلین اور انوپ جلوٹا سے متعلق ایک اور حیران کر دینے والا انکشاف کیا ہے

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      گلوکار انوپ جلوٹا بگ باس میں آنے کے بعد سے خبروں میں ہیں۔ اس کا سبب بن گیا ہے ان کا رشتہ جو کسی کے گلے کے نیچے سے نہیں اتر رہا ہے۔ جسلین کے ساتھ انوپ کے رشتہ کا انکشاف بگ باس کے پہلے ایپی سوڈ کے ساتھ ہوا۔ اس کے بعد سے دھیرے دھیرے رشتہ  کی سچائی سب کے سامنے آ رہی ہے۔
      انٹرنیٹ پورٹل فلمی مانکی میں شائع خبر کے مطابق انیشا سنگھ شرما نام کی ایک ماڈل نے جسلین اور انوپ جلوٹا سے متعلق ایک اور حیران کر دینے والا انکشاف کیا ہے۔ انیشا کے مطابق گزشتہ سال جسلین حاملہ ہو گئی تھی۔ ماڈل کا دعویٰ ہے کہ وہ انوپ جلوٹا کا بچا تھا۔
      انیشا نامی ماڈل کے مطابق جسلین نے اسقاط حمل کروا لیا تھا۔ انیشا نے بتایا دونوں ایک دوسرے سے لڑ رہے تھے۔ میں نے کبھی انہیں ایک دوسرے پر اس طرح غصہ کرتے نہیں دیکھا تھا۔ جسلین کا دعویٰ تھا کہ وہ حاملہ جلوٹا کی غفلت کی وجہ سے ہو گئی۔
      انیشا نے کہا، ا س کے بعد کیا ہوا میں نہیں جانتی۔ انوپ نے مجھے وہاں سے چلے جانے کو کہا، کیوں کہ وہ خراب موڈ میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مجھ سے 2 یا 3 دن میں ملیں گے۔ اور کچھ دن میں مجھے پتہ چلا کہ جسلین نے اسقاط حمل کرا لیا ہے۔


       


       
      First published: