உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کنگنا رناوت پر جب زور سے چیخے تھے سلمان خان، اداکارہ کی ڈر سے ہوگئی تھی ایسی حالت! دیکھئے VIDEO

    بالی ووڈ کی متنازع کوئن ادکارہ کنگنا رناوت (Kangana Ranaut) آج اپنا 35 واں یوم پیدائش منا رہی ہیں ۔ اپنی ہر بات بے باکی اور بلا خوف رکھنے کیلئے مشہور کنگنا رناوت کسی سے  بھی 'پنگا' لینے کا کوئی موقع نہیں چوکتی ہیں اور اس لئے آئے دن ان کے قصے سننے کو ملتے رہتے ہیں ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : بالی ووڈ کی متنازع کوئن ادکارہ کنگنا رناوت (Kangana Ranaut) آج اپنا 35 واں یوم پیدائش منا رہی ہیں ۔ اپنی ہر بات بے باکی اور بلا خوف رکھنے کیلئے مشہور کنگنا رناوت کسی سے  بھی 'پنگا' لینے کا کوئی موقع نہیں چوکتی ہیں اور اس لئے آئے دن ان کے قصے سننے کو ملتے رہتے ہیں ۔ آج ان کے یوم پیدائش پر لوگ کنگنا کے کئی پرانے لمحات اور ویڈیوز کو دیکھنا پسند کررہے ہیں ۔ کنگنا کا ایک ایسا ہی ویڈیو ان کے فینس کو کافی پسند آرہا ہے ، جب انہوں نے سلمان خان (Salman Khan) سے پنگا لے لیا تھا اور پھر دونوں ہی سیٹ پر زور زور سے رونے لگے تھے ۔

      یہ بھی پڑھئے : اداکارہ کرینہ کپور خان کے چہرہ کی ہوگئی ایسی حالت! تصویر دیکھ کر ہوجائیں گے حیران

      یہ ویڈیو اس وقت کا ہے جب کنگنا رناوت اپنی آنے والی فلم 'پنگا' کی تشہیر کیلئے ریئلٹی شو بگ باس کے سیٹ پر پہنچی تھیں ۔ اس مزیدار ایپی سوڈ کے پرومو ویڈیو میں سلمان خان اور کنگنا ایک ساتھ کافی مستی کرتے ہوئے نظر آئے تھے ۔ دراصل کنگنا رناوت ، سلمان خان کو ایک ٹاسک دیتی ہیں ، جس میں اداکارہ کو اپنے اور کنگنا کے فلم کے ڈائیلاگ زور زور سے چلا کر بولنے ہوتے ہیں ۔

      کنگنا ، سلمان خان کو ٹاسک سمجھا رہی ہوتی ہیں کہ ان کی بات پوری ہونے سے پہلے ہی سلمان زور زور سے چلاتے ہوئے اپنی فلم کے ڈائیلاگ بولنے لگتے ہیں ۔ ایک لمحہ کیلئے کنگنا پوری طرح ڈر جاتی ہیں ، پھر وہ اپنے دل پر ہاتھ رکھتے ہوئے ہنسنے لگتی ہیں ، لیکن اس دوران کنگنا واقعہ کافی نروس ہوگئی تھیں ، جو کہ ان کے چہرے پر صاف طور پر نظر بھی آجاتا ہے ، لیکن اگلے کلپ میں وہ سلمان پر چیخنے لگتی ہیں ۔

      یہ بھی پڑھئے : ملائیکہ اروڑہ اور اننیا پانڈے کی جیسے ہی سامنے آئی یہ تصویر تو فینس نے پوچھا : 'مانگ کر کپڑے پہنے ہیں کیا؟'

      کنگنا اپنی فلم کے ڈائیلاگ چیختے ہوئے کہتی ہیں 'میرا سینس آف ہیومر بہت اچھا ہے ، آپ کو دھیرے دھیرے پتہ چلے گا' ۔ ان کے اس ڈائیلاگ پر سلمان ایسا رد عمل ظاہر کرتے ہیں جیسے انہیں کوئی فرق نہ پڑا ہو ۔ اس کے بعد دونوں ایک دوسرے پر چیختے اور مستی کرتے ہوئے ایک جگہ بیٹھ جاتے ہیں اور پھر دونوں رونے کی اداکاری کرنے لگتے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: