ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

Bihar Election 2020: سونو سود کی عوام سے اپیل، ووٹنگ انگلی سے نہیں، دماغ سے کریں

Bihar Assembly Elections 2020: بالی ووڈ اداکار سونو سود (Sonu Sood) نےلوگوں سے ووٹنگ کے لئے دماغ کا استعمال کرنے کے لئے بھی کہا۔ سونو سودکا یہ ٹوئٹ کافی وائرل (Viral Tweet) ہو رہا ہے۔

  • Share this:
Bihar Election 2020: سونو سود کی عوام سے اپیل، ووٹنگ انگلی سے نہیں، دماغ سے کریں
Bihar Election 2020: سونو سود کی عوام سے اپیل، ووٹنگ انگلی سے نہیں، دماغ سے کریں

ممبئی: بہار اسمبلی انتخابات 2020 کے پہلے مرحلے (Bihar Assembly Election First Phase) کے لئے ووٹنگ ہورہی ہے۔ ووٹنگ کے لئے سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ جمہوریت کے اس میلے میں لیڈروں کے حصہ لینے کے بعد بالی ووڈ (Bollywood) فنکاروں نے بھی لوگوں کو ووٹ دینے کے لئے ترغیب دے رہے ہیں۔ ایک ایسی ہی اپیل بالی ووڈ اداکار سونو سود (Sonu Sood) نے بھی کی ہے۔ انہوں نے بہارکے لوگوں سے ٹوئٹ کر کے ووٹنگ کے لئے دماغ کا استعمال کرنے کے لئے بھی کہا ہے۔ سونو سود کا یہ ٹوئٹ کافی وائرل (Viral Tweet) ہو رہا ہے۔


بالی ووڈ اداکار سونو سود (Sonu Sood) نے ٹوئٹ کیا، انہوں نے کہا- ’جس دن ہمارے بہاری بھائیوں کو گھر چھوڑ کر دوسرے صوبہ نہیں جانا پڑے گا، جس دن دوسری ریاست کے لوگ بہار میں کام تلاش کرنے آئیں گے۔ اس دن ملک کی جیت ہوگی۔ ووٹ کے لئے بٹن انگلی سے نہیں دماغ سے لگانا’۔




سونو سود کے علاوہ اداکارہ اور کانگریس لیڈر ارمیلا ماتونڈکر نے بھی ٹوئٹ کرکے بہار کے عوام سے ووٹنگ کرنے کی اپیل کی ہے۔

 



واضح رہے کہ بہار میں اسمبلی انتخابات 2020 کے پہلے مرحلے کی ووتنگ کے تحت آج 71 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوگیا ہے، جو شام 6 بجے تک چلے گا۔ حالانکہ، 4 سیٹوں پر دوپہر 3 بجے تک، 26 سیٹوں پر شام 4 بجے تک اور 5 سیٹوں پرشام 5 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ 2.14 کروڑ سے زیادہ ووٹنگ 1066 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ بدھ کو ای وی ایم میں یہ قید ہوجائے گا کہ 1066 میں سے کون سے 71 امیدوار جیت کر اسمبلی میں جائیں گے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 28, 2020 03:45 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading