ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

پینتالیس سال کی عمر میں موت سے پہلے تین شادیاں کرچکا تھا یہ اداکار ، پوری فلمی تھی اصل زندگی

تقریبا 100 سے زیاہ فلموں میں اپنی پرفارمنس کی چھاپ چھوڑ چکے ونود کی اصلی زندگی بھی کسی فلم سے کم نہیں تھی ۔ ایسا اس لئے کیونکہ 45 سال کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہونے سے پہلے انہوں نے تین شادیاں کیں ۔ اس کے علاوہ ان کا نام بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سے بھی جوڑا گیا ۔

  • Share this:

ماں کا پسندیدہ بیٹا اور اچھے لڑکے والے کرداروں کیلئے یاد کئے جانے والے ونود مہرا نے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات بطور چائلڈ آرٹسٹ کی تھی ۔ تقریبا 100 سے زیاہ فلموں میں اپنی پرفارمنس کی چھاپ چھوڑ چکے ونود کی اصلی زندگی بھی کسی فلم سے کم نہیں تھی ۔ ایسا اس لئے کیونکہ 45 سال کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہونے سے پہلے انہوں نے تین شادیاں کیں ۔ اس کے علاوہ ان کا نام بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سے بھی جوڑا گیا ۔

ونود مہرا کی پہلی شادی ماں کی پسند سے ہوئی تھی ۔ ماں کی پسند مینا بروکا تھیں ۔ لیکن اس سے پہلے کہ ان کی نئی زندگی کی شروعات ہوتی ، شادی کے کچھ دنوں بعد ہی ونود مہرا کو دل کا دورہ پڑ گیا ۔ بیماری سے بچنے کے بعد ونود مہرا گھر لوٹے ، لیکن ان کی نزدیکیاں ساتھی اداکارہ بندیا گوسوامی سے بڑھنے لگیں ۔

انہوں نے بندیا سے شادی کا فیصلہ کیا ۔ اب تک انہوں نے اپنی پہلی اہلیہ کو طلاق نہیں دیا تھا ۔ تاہم ونود کے شادی کے فیصلہ کی خبر سن کر مینا نے گھر چھوڑ دیا اور اپنے والدین کے پاس لوٹ گئی ۔ اس کے بعد ونود مہرا نے بندیا سے شادی کرلی ، لیکن یہ رشتہ بھی زیادہ دنوں تک نہیں چل سکا ۔ جلد ہی بندیا نے ونود مہرا کو چھوڑ کر فلم ڈائریکٹر جے پی دتہ سے شادی کرلی ۔

دوسری شادی ٹوٹنے کے بعد ونود کو جھٹکا لگا ۔ وہ کافی عرصہ تک سنگل رہے ۔ لیکن اس دوران ان کا نام معروف اداکارہ ریکھا سے جوڑا جانے لگا ۔ انہیں کئی مواقع پر ایک ساتھ بھی دیکھا گیا ، جس کی وجہ سے یہ بات سرخیوں میں چھائی رہی ۔ دونوں کی چوری چھپے شادی کی افواہیں بھی اڑیں ۔ حالانکہ انہوں نے کبھی بھی سب کے سامنے اس رشتہ کا اعتراف نہیں کیا ۔ سال 2004 میں ایک انٹرویو میں ریکھا نے ونود سے شادی کی خبروں سے انکار کیا تھا اور انہیں ایک بہی خواہ بتایا تھا ۔

فلموں سے زیادہ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ریکھا کے ساتھ معاشقہ کو لے کر سرخیوں میں رہا یہ اداکار
فلموں سے زیادہ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ریکھا کے ساتھ معاشقہ کو لے کر سرخیوں میں رہا یہ اداکار

تاہم ونود مہرا کی عشق کی کہانی یہیں ختم نہیں ہوئی ۔ ونود مہرا نے تیسری شادی کی ۔ اس مرتبہ ان کی زندگی میں کرن آئیں اور اپنے ساتھ خوشیاں بھی لے کر آئیں ۔ ونود نے سال 1988 میں ان سے شادی کی ۔ اس رشتہ سے ونود کے دو بچے سونیا اور روہن ہیں ۔ ابھی ان کی زندگی میں خوشیوں کی شروعات ہی ہوئی تھی کہ 30 اکتوبر 1990 کو دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت ہوگئی ۔ انہوں نے 45 سال کی عمر میں ہی دنیا کو الوداع کہہ دیا ۔
First published: Feb 13, 2019 08:25 AM IST