ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اس خوبصورت اداکارہ کو لوگوں نے سر آنکھوں پر بٹھایا ، لیکن شوہر نے کی مار- پٹائی

زینت نے اپنے کیریئر کا آغاز مشہور رسالہ فیمینا سے صحافی کے طور پر کیا تھا لیکن جلد ہی ان کا دل اس کام سے بیزار ہوگیا

  • Share this:
اس خوبصورت اداکارہ کو لوگوں نے سر آنکھوں پر بٹھایا ، لیکن شوہر نے کی مار- پٹائی
زینت امان کی فائل تصویر

بالی ووڈ کی سب سے پہلی بولڈ اداکارہ زینت امان کو کہا جاتا ہے۔ نہ صرف اداکاری بلکہ اپنی بولڈنیس کو لے کر بھی انہوں نے لوگوں کا خوب دل جیتا۔ کئی انعام بھی حاصل کئے۔ ان کی فلمی اور ذاتی زندگی میں بےحد فرق تھا۔ ایک طرف جہاں مشہور شخصیت تھیں تو وہیں اپنی ذاتی زندگی میں کبھی خوشی نہیں ملی۔ ان کی زندگی کے سفر پر ایک نظر۔

زینت امان کی پیدائش 19 نومبر 1951 کو جرمنی میں ہوئی تھی۔ ان کے والد امان اللہ خاں نے مغل اعظم اور پاکیزہ جیسی سپر ہٹ فلموں میں اسکرپٹ رائٹر کے طور پر کام کیا تھا ۔ افسوس کہ جب زینت کی عمر محض 13 برس تھی تو اس وقت ان کے سر سے باپ کا سایہ اٹھ گیا۔ اس کے بعد ان کی ماں انہیں جرمنی لے گئیں۔

تقریباً پانچ برس جرمنی میں رہنے کے بعد 18 برس کی عمر میں زینت نے ممبئی کا رخ کیا۔ زینت نے اپنے کیریئر کا آغاز مشہور رسالہ فیمینا سے صحافی کے طور پر کیا تھا لیکن جلد ہی ان کا دل اس کام سے بیزار ہوگیا ۔ اس کے بعد انہوں نے ماڈلنگ کے شعبے کا رخ کیا۔ ماڈلنگ کے دوران زینت نے مس انڈیا مقابلے میں حصہ لیا جس میں وہ رنر اپ رہیں اور بعد میں وہ مس انڈیا پیسیفک کا خطاب جیتنے میں کامیاب ہوگئیں۔ زینت نے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات سال 1971 میں او پی رہلن کی فلم ہلچل سے کی تھی۔


‘سنجے سے شادی کرنا میرا پاگل پن تھا’


زینت امان اور سنجے خان کی پہلی ملاقات ہوئی 1970 میں فلم عبداللہ کے سیٹ پر۔ یہاں دونوں میں پیار ہو گیا۔ کہا جاتا ہے کہ 1978 میں زینت اور سنجے نے جیسلمیر میں شادی کر لی تھی تاہم بعد میں ایک انٹرویو میں زینت نے کہا تھا کہ یہ میرا کچھ مہینوں کا پاگل پن تھا اور کچھ نہیں۔

عمران خان سے افئیر

اس کے بعد زینت کی ایک اور لو اسٹوری سامنے آئی۔ سننے میں آیا کہ ان کا پاکستانی کرکٹر عمران خان سے افیئر رہا۔ اس رلیشن شپ کو لے کر کافی کچھ شائع ہوا۔ لیکن یہ لو اسٹوری تب ختم ہو گئی جب زینت نے مظہر اور عمران نے جمائما گولڈن اسمتھ  سے شادی کر لی۔

zeenat imran

مظہر سے کڑواہٹ بھری شادی

سنجے اور عمران سے الگ ہونے کے بعد زینت نے سال 1985 میں مظہر سے شادی کی۔ یہ شادی مظہر کے لئے بھی بہتر ثابت نہیں ہوئی۔ بتایا جاتا ہے کہ مظہر ان کےساتھ کافی مار پیٹ کیا کرتے تھے۔ ان کے دو بیٹے ازان اور زہان بھی ہوئے۔ 12 سال کی شادی میں کافی کچھ برداشت کرنے کے بعد زینت نے مظہرسے طلاق کی عرضی دی۔

سرفراز سے شادی نہیں ہوئی

طویل عرصہ بعد سال 2013 میں زینت پھر سے خبروں میں آئیں۔ بتایا گیا کہ وہ 36 سال کے کاروباری سرفراز احمد سے شادی کرنے والی ہیں۔ تاہم بعد میں زینت نے خود اس خبر کو افواہ قرار دیا۔

 

First published: Nov 19, 2018 11:16 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading