ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

B'day Spl: بارہ سال پہلے پریتی زنٹا بن گئیں 34 بیٹیوں کی ماں، مشکلات میں گزرا ہے بچپن

شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ' دل سے' سے بالی ووڈ میں ڈبیو کرنے والی پریتی کی پیدائش 1975 میں ہماچل پردیش کے شملہ میں ہوئی تھی۔ پریتی کا بچپن بیحد مشکلات میں گزرا لیکن ان مشکلات سے لڑ کر انہوں نے اپنا ایک خاص مقام بنایا۔

  • Share this:
B'day Spl: بارہ سال پہلے پریتی زنٹا بن گئیں 34 بیٹیوں کی ماں، مشکلات میں گزرا ہے بچپن
پریتی زنٹا

ممبئی۔ بالی ووڈ (Bollywood) کی ڈمپل گرل پریتی زنٹا (Preity Zinta) آج اپنا اسپیشل ڈے منا رہی ہیں۔ 90 کی دہائی کی سب سے مقبول اداکارہ پریتی زنٹا آج اپنی 46 ویں سالگرہ (Preity Zinta 46th Birthday) منا رہی ہیں۔ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ' دل سے' سے بالی ووڈ میں ڈبیو کرنے والی پریتی کی پیدائش 1975 میں ہماچل پردیش کے شملہ میں ہوئی تھی۔ پریتی کا بچپن بیحد مشکلات میں گزرا لیکن ان مشکلات سے لڑ کر انہوں نے اپنا ایک خاص مقام بنایا۔ 15 سال کی عمر میں ماں، باپ کا سایہ اٹھ جانے کے بعد انہوں نے یہ محسوس کیا کہ اکیلے رہنا کتنا مشکل ہوتا ہے اور اس لئے انہوں نے 34 بیٹیوں کو گود لینے کا فیصلہ کیا۔


پریتی زنٹا جب 13 سال کی تھیں تب ان کے والد درگانند زنٹا کی ایک کار حادثے میں موت ہو گئی تھی اور اس حادثے میں ان کی ماں بھی زخمی ہو گئی تھیں۔ وہ بھی 2 سالوں تک بیڈ پر رہیں اور پریتی جب 15 سال کی ہوئیں تو ماں کا سایہ بھی ان کے سر سے اٹھ گیا۔ پریتی نے اس کے بعد اپنی راہ خود بنانے کی ٹھان لی اور ماں باپ کے انتقال کر جانے پر وہ کمزور پڑنے کی بجائے اور مضبوط ہو گئیں۔ وہ ہمیشہ سے ہی وقت کی پابند رہی ہیں اور نجی زندگی میں بیحد سادہ رہی ہیں۔


ڈمپل گرل جانتی ہیں کہ ماں باپ کے بغیر زندگی کیسی ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ میں پیر جمانے کے بعد انہوں نے آج ہی کے دن سال 2009 میں رشی کیس سے 34 یتیم بچیوں کو ایک ساتھ گود لیا۔ پریتی زنٹا ان بچیوں کا پورا خرچ اٹھاتی ہیں اور سال میں ان سے ملنے بھی دو بار ضرور آتی ہیں۔


پریتی زنٹا بزنس مین نیس واڈیا کو ڈیٹ کرنے کی خبروں کو لے کر بھی چرچا میں رہ چکی ہیں۔ حالانکہ، کچھ وقت کے بعد دونوں کا بریک اپ ہو گیا تھا۔ پریتی نے سال 2014 میں نیس واڈیا کے خلاف چھیڑچھاڑ کا معاملہ درج کرایا تھا۔ سال 2016 میں بیتی باتوں کو بھول کر پریتی زنٹا نے غیرملکی بوائے فرینڈ جین گڈنائف کے ساتھ شادی رچا لی تھی۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jan 31, 2021 11:40 AM IST