உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جب شاہ رخ خان نے اپنی اس خاص دوست کے شوہر کو مار دیا تھا تھپڑ

    بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان آج 54 سال کے ہوگئے ہیں۔ کروڑو فینس کے دلوں پر راج کرنے والے شاہ رخ خان آج اپنی 54 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

    بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان آج 54 سال کے ہوگئے ہیں۔ کروڑو فینس کے دلوں پر راج کرنے والے شاہ رخ خان آج اپنی 54 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

    بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان آج 54 سال کے ہوگئے ہیں۔ کروڑو فینس کے دلوں پر راج کرنے والے شاہ رخ خان آج اپنی 54 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

    • Share this:
      بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان آج 54 سال کے ہوگئے ہیں۔ کروڑو فینس کے دلوں پر راج کرنے والے شاہ رخ خان آج اپنی 54 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ ان کی پیدائش 2 نومبر 1965 کو راجدھانی دہلی میں ہوئی تھی۔ فلم ساز اور مشہور کوریوگرافر فرح خان اور بالی ووڈ کے رومانس کنگ شاہ رخ خان کی دوستی کے بارے میں تو آپ جانتے ہی ہیں کہ ان کی دوستی کتنی گہری اور خاص ہے ۔ لیکن ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب ان کی دوستی  میں درار آگئی تھی اور وجہ تھے فرح خان کے شوہر سریش کندر۔ اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ایسا کیا ہوا تھا تو چلئے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آخر کیا ہوا تھا ایسا جس سے فرح خان اور شاہ رخ خان کی دوستی خراب ہوئی تھی۔ آپ کی جانکاری کیلئے بتا دیں کہ یہ دونوں آج بھی بہت اچھے دوست ہیں۔ ہاں دونوں کی دوستی میں درارضرور آئی تھی لیکن اب سب ٹھیک ہے۔ تو چلئے جانتے ہیں آخر اس واقعے کے بارے میں ایسا کیا ہوا تھا ۔ بتا دیں کہ فرح جس طرح متعدد صلاحیتوں کی حامل ہیں اسی طرح ان کے شوہر سریش کندر بھی رائٹر، میوزک ڈائریکٹر، پروڈیوسر، ایڈیٹر، ساؤنڈ ایڈیٹر، پرومو ڈیزائنر اور نہ جانے کیا۔کیا کام کرلیتے ہیں۔۔۔
      سریش نے جان من، جوکر اور کیرتی جیسی فلمیں ڈائریکٹ کی ہیں۔ ان فلموں نے تو انہیں کچھ خاص فائدہ نہیں دیا۔ لیکن ایک تنازع کے چلتے وہ سرخیوں میں چھائے رہتے تھے۔ یہ ایک پارٹی کا قصہ تھا۔ پارٹی سنجے دت کے گھر پر ہورہی تھی۔ یہاں شاہ رخ اور سریش کے درمیان مار پیٹ ہوگئی تھی۔ موجود لوگوں نے بتایا تھا کہ باڈی گارڈ کے بیچ۔بچاؤ کے بعد دونوں الگ ہوئے تھے۔۔۔
      SRK SANJAY5
      بات سال 2012 کی ہے۔ فلم فیئر ایوارڈ کے بعد سنجے دت نے ایک سکسیز پارٹی رکھی تھی۔ اس پارٹی میں تمام بالی ووڈ ہستیاں شامل تھیں۔ ذرائع کے مطابق رات تقریبا3 بجے سریش شاہ رخ کے سامنے سے کچھ بڑبڑاتے ہوئے نکلے۔ ایسا تین ۔چار مرتبہ ہواتھا۔۔۔۔

      اس کے بعد شاہ رخ خان واش روم گئے تو سریش بھی وہاں پہنچ گئے اور انہوں نے وہاں بھی شاہ رخ سے کچھ کہا۔ دونوں جب باہر آئے تو شاہ رخ خان نے سریش کے کان میں کچھ کہا۔ اس کے بعد شریش نے شاہ رخ کو زوردار دھکا دیا۔ اس سے شاہ رخ خان غصے میں آگئے اور شاہ رخ نے شریش کو تھپڑ جڑ دیا۔ دونوں کے درمیان تنازع بڑھتا دیکھ کر سنجے نے بیچ۔بچاؤ کیا اور وہاں موجود باڈی گارڈ نے دونوں کو الگ کیا۔

      یہ تنازعہ اور گرماگرمی کافی دن تک چلی تھی۔ یہاں تک کہ اس کا اثر شاہ رخ خان اور فرح خان کی دوستی پر بھی پڑا تھا۔ لیکن غصے کی ہار ہوئی اور  فرح خان اور شاہ رخ خان پھر دوست بن گئے۔ سال 2014 میں انہوں نے ایک ساتھ ہیپی نیو ایئر فلم کی۔
      First published: