ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کیا اس افیئر کی وجہ سے ’برباد‘ ہوا تھا ارمیلا ماتونڈکر کا کریئر؟

ممبئی میں چار فروری 1974کو پیدا ہوئیں ارمیلا نے اپنے کریئر کی شروعات سال 1981 میں رلیز ہوئی فلم ’کلیوگ‘ سے بطور چائلڈ ایکٹر کی

  • Share this:
کیا اس افیئر کی وجہ سے ’برباد‘ ہوا تھا ارمیلا ماتونڈکر کا کریئر؟
ممبئی میں چار فروری 1974کو پیدا ہوئیں ارمیلا نے اپنے کریئر کی شروعات سال 1981 میں رلیز ہوئی فلم ’کلیوگ‘ سے بطور چائلڈ ایکٹر کی

بالی ووڈ کی رنگیلا گرل یعنی  ارمیلا ماتونڈکر آج اپنی 45ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ ارمیلا آج بھلے ہی فلموں سے دور ہیں لیکن 90 ویں اور شروعات کی 20 ویں دہائی میں ان کا جادو لوگوں کے سر چڑھ کر بولتا تھا۔ ممبئی میں چار فروری 1974کو پیدا ہوئیں ارمیلا نے اپنے کریئر کی شروعات سال 1981 میں رلیز ہوئی فلم ’کلیوگ‘ سے بطور چائلڈ ایکٹر کی۔ وہیں لیڈ کردار بن کر وہ پہلی بار فلم ’چمتکار‘ میں نظر آئیں۔


سال 1995میں رلیز ہوئی فلم رنگیلا ارمیلا کے کریئر کی سب سے اہم فلم ثابت ہوئی اور اس فلم کے لئے انہیں بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا۔ اس کے بعد ارمیلا رکی نہیں، انہوں نے ستیا، پنجرا، جادوئی اور بہت سی شاندار فلمیں دی۔ سال 2014 میں ان کی آخری فلم عجوبہ آئی تھی۔ گزشتہ سال ارمیلا نے عرفان خان کی فلم ’بلیک میل‘ میں ایک آئٹم سانگ سے واپسی کی تھی۔ حالاںکہ یہ آئٹم سانگ کچھ خاص کمال نہیں کر سکا۔


ارمیلا کی ذاتی زندگی کی بات کریں تو رام گوپال ورما سے ان کے افیئر کی خبریں زبرست چرچا میں رہیں۔ حالاںکہ دونوں نے افیئر کو لے کر کبھی بات نہیں کی۔ بتایا جاتا ہے کہ ارمیلا کے افیئر کو ٹاپ پر پہنچانے میں رام گوپال ورما نے کافی مدد کی تھی اور کہا جاتا ہے کہ انہیں کی وجہ سے ہی ارمیلا کا کریئر برباد بھی ہوا۔ کہا جاتا ہے کہ رام گوپال کی کئی بالی ووڈ ڈائریکٹرس سے بنتی نہیں تھی۔ اس وجہ سے ارمیلا کو بھی کوئی فلم میں نہیں لینا چاہتا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ دھیرے دھیرے انہیں فلمیں ملنی کم ہوتی گئیں۔


ارمیلا نے 2016 میں کشمیری کاروباری محسن اختر میر سے شادی کی۔ یہ شادی زبردست خبروں میں رہی تھی کیوں کہ محسن  ارمیلا سے عمر میں 10 سال چھوٹے ہیں۔
First published: Feb 04, 2019 09:52 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading