ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ آخر کیوں نہیں لینا چاہتی ہیں اپنے شوہر سے طلاق؟

بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی (Nawazuddin Siddiqui) کی اہلیہ عالیہ (Aaliya) اپنی نئی زندگی کی شروعات کرنا چاہتی ہیں ۔ ان دنوں نوازالدین بھی عالیہ کا کچھ زیادہ ہی خیال رکھ رہے ہیں ۔

  • Share this:
نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ آخر کیوں نہیں لینا چاہتی ہیں اپنے شوہر سے طلاق؟
نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ آخر کیوں نہیں لینا چاہتی ہیں اپنے شوہر سے طلاق؟ ۔ تصویر : nawazuddin._siddiqui/Instagram

بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی کو لے کر ان کی اہلیہ عالیہ کا ذہن بدل گیا ہے ۔ اب عالیہ اپنے شوہر نوازالدین کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتی ہیں ۔ ایک انٹرویو میں عالیہ نے کہا کہ وہ اب نواز الدین کو طلاق نہیں دینا چاہتی ہیں ۔ عالیہ عرف انجنا پانڈے کے اندر آخر اتنی تبدیلی کیسے آگئی ، اس کو لے کر ہر کسی کے ذہن میں سوالات اٹھ رہے ہیں ۔ عالیہ نے نواز کو طلاق کیلئے نہ صرف نوٹس بھیجا تھا ، بلکہ ان کے اور ان کے اہل خانہ پر سنگین الزامات بھی عائد کئے تھے ۔ موصولہ جانکاری کے مطابق عالیہ نے طلاق کا نوٹس بھی واپس لے لیا ہے ۔


عالیہ نے اپنے اس فیصلہ کے بارے میں خود ہی سب کو جانکاری دی ہے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ مجھے کورونا ہوگیا تھا ۔ اس بیماری کے دوران تقریبا دس دن کافی مشکل بھرے رہے تھے ، لیکن نواز نے میری اور بچوں کی کافی خدمت کی ۔ ہمارا کافی خیال رکھا ۔ میری پریشانی میں نواز کھڑ رہے ، مجھے حوصلہ دیا ۔ میں ممبئی میں آئیسولیشن میں تھی جبکہ نواز لکھنو میں شوٹنگ کررہے تھے ۔ اس کے باوجود وہ میری کیفیت کے بارے میں پوچھتے رہے ۔




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Nawazuddin Siddiqui (@nawazuddin._siddiqui)





انہوں نے مزید بتایا کہ نواز کے اندر آئی اس تبدیلی سے میں کافی متاثر ہوئی ہوں ، اس لئے اب میں نے بھی اپنا فیصلہ تبدیل کرلیا ہے ۔ نواز کے اس رویہ سے میں بہت حیرت زدہ ہوں ۔ پہلے نواز نہ میرا اور نہ ہی بچوں کا خیال رکھتے تھے ۔ عالیہ نے مزید بتایا کہ میں اور نواز الدین اپنے درمیان کے اختلافات کو بھول کر از سرنو زندگی گزارنا چاہتے ہیں ۔ ہم دونوں اس سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں ۔

بتادیں کہ نواز الدین صدیقی اور عالیہ کے دو بچے ہیں ۔ تقریبا ایک سال پہلے عالیہ نے نواز الدین اور ان کے اہل خانہ پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے خود کو گھریلو تشدد کا شکار بتایا تھا ۔ عالیہ نے نواز کے بھائی پر مارپیٹ کرنے کا بھی الزام لگایا تھا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 06, 2021 10:23 PM IST