اپنا ضلع منتخب کریں۔

    اداکارہ ثنا خان نے فلم انڈسٹری چھوڑنے کے بعد مفتی انس سے کیا نکاح ، دیکھیں ویڈیو

    اداکارہ ثنا خان نے فلم انڈسٹری چھوڑنے کے بعد مفتی انس سے کیا نکاح ۔ (Photo; Viral Bhayani)

    اداکارہ ثنا خان نے فلم انڈسٹری چھوڑنے کے بعد مفتی انس سے کیا نکاح ۔ (Photo; Viral Bhayani)

    اداکارہ ثنا خان نے انسانیت کی خدمت کرنے کے لئے بالی ووڈ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا ۔ اس کے بعد اچانک ہفتہ کو اداکارہ ثنا خان نے مفتی انس سے سورت میں شادی کرلی ۔

    • Share this:
      اداکارہ زائرہ وسیم کے بعد بگ باس 6 کی کنٹسٹینٹ اور بالی ووڈ اداکارہ ثنا خان نے اداکاری کی دنیا کو چھوڑ دیا تھا ۔ اداکارہ نے انسانیت کی خدمت کرنے کے لئے بالی ووڈ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا ۔ اس کے بعد اچانک ہفتہ کو اداکارہ ثنا خان نے مفتی انس سے سورت میں شادی کرلی ۔

      اس سے پہلے ثنا خان نے شوبز کی دنیا کو چھوڑنے کے بعد انسٹاگرام پر پہلی پوسٹ شیئر کی تھی ۔ ثنا کی پوسٹ پر یوزرس نے انہیں میک اپ کو لے کر ٹرول کیا تھا ۔ ٹرول کرنے والوں نے انہیں جم کر نصیحت کی تھی ۔ اداکارہ نے بالی ووڈ چھوڑنے سے پہلے انسٹاگرام پر ایک میسیج لکھا تھا ۔ میسیج میں ایسا کرنے کی وجہ انہوں نے مذہب بتائی تھی ۔ ثنا خان نے یہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے فینس کو زندگی کا سب سے اہم فیصلہ بتایا تھا ۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنے فیصلہ پر خوشی بھی ظاہر کی تھی ۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)





      پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ثنا خان نے کیپشن میں لکھا تھا : میرا سب سے خوشی والا لمحہ ۔ اللہ میرے اس سفر میں میری مدد کریں ار راستہ دکھائیں ۔ آپ سب مجھے دعا میں شامل رکھیں ۔ اپنی پوسٹ میں ثنا نے لکھا : بھائیو اور بہنو! اب میں اپنی زندگی کے سب سے اہم موڑ پر آگئی ہوں اور آپ سے بات کررہی ہوں ۔ میں سالوں سے فلم انڈسٹری میں زندگی گزار رہی ہوں ۔ ایک عرصہ سے مجھے ہر طرح کی شہرت ، عزت اور دولت ملی ، مجھے یہ سب کچھ اپنے چاہنے والوں سے ملا ، جس کیلئے میں ان کی شکرگزار ہوں ۔

      ثنا نے مزید لکھا تھا : لیکن اب کچھ دن سے مجھ پر یہ احساس قبضہ جمائے ہوئے ہے کہ دنیا میں آنے کا مقصد کیا صرف یہی ہے کہ وہ دولت اور شہرت کمائے ؟ کیا اس کا یہ فرض نہیں ہوتا کہ وہ اپنی زندگی میں ان لوگوں کی خدمت کرے جو بے یارو مددگار اور بے سہارا ہیں ؟ کیا اس کو یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ موت کسی بھی وقت آسکتی ہے اور مرنے کے بعد اس کا کیا ہونے والا ہے ۔ ان دو سوالوں کے جواب میں مدت سے تلاش کررہی ہوں ، خاص کر دوسرے سوال کا جواب کہ مرنے کے بعد میرا کیا ہوگا؟
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: