بامبے ہائی کورٹ نے کنگنا کے دفتر میں بی ایم سی کی کارروائی پر لگائی روک، کل دوپہر میں پھر سماعت
بامبے ہائی کورٹ نے کنگنا کے دفتر میں بی ایم سی کی کارروائی پر لگائی روک۔
کنگنا رانوت کے بنگلے پر غیر قانونی تعمیرات کو لے کر کی جا رہی بی ایم سی کی کارروائی پر بامبے ہائی کورٹ نے روک لگا دی ہے۔ بالی ووڈ کی ' پنگا گرل' نے ہائی کورٹ میں عرضی دائر کر اس کاروائی پر روک لگانے کی مانگ کی تھی۔ وہیں، اس معاملے پر جمعرات کو دوپہر تین بجے پھر سے سماعت ہو گی۔
ممبئی۔ اداکارہ کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) اور مہاراشٹر حکومت (Maharashtra Government) کے درمیان کھینچ تان کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ بدھ کو بی ایم سی (BMC) نے اپنا ہتھوڑا چلایا تو کنگنا نے بامبے ہائی کورٹ (Bombay High Court) میں اپیل کی جس پر ہائی کورٹ نے نوٹس لیا۔ کنگنا رانوت کے بنگلے پر غیر قانونی تعمیرات کو لے کر کی جا رہی بی ایم سی کی کارروائی پر بامبے ہائی کورٹ نے روک لگا دی ہے۔ بالی ووڈ کی ' پنگا گرل' نے ہائی کورٹ میں عرضی دائر کر اس کاروائی پر روک لگانے کی مانگ کی تھی۔ وہیں، اس معاملے پر جمعرات کو دوپہر تین بجے پھر سے سماعت ہو گی۔
بی ایم سی نے کنگنا کے دفتر میں غیر قانونی تعمیرات کا حوالہ دے کر زبردست توڑ پھوڑ کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، عدالت کے حکم سے پہلے تقریبا دو گھنٹے تک بی ایم سی نے کنگنا کے بنگلے پر خوب ہتھوڑے چلائے۔ عدالت کے حکم کے بعد اب بی ایم سی کے اہلکار توڑ پھوڑ روک کر باہر آ گئے۔
Bombay High Court stays BMC's demolition at Kangana Ranaut's property, asks the civic body to file reply on actor's petition pic.twitter.com/VaoeBSOnay
کنگنا رانوت کے ممبئی پہنچنے سے پہلے بی ایم سی نے یہ بڑی کارروائی کی، جس پر ہائی کورٹ نے لگا دی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ بی ایم سی نے اداکارہ کنگنا رانوت کے باندرہ ویسٹ کے پالی ہل روڈ پر واقع فلم آفس کے ایک حصے کو غیرقانونی تعمیرات بتاتے ہوئے منہدم کر دیا ہے۔ بی ایم سی کی اس کارروائی کے خلاف کنگنا نے وکیل رضوان صدیقی کے ذریعہ بامبے ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی تھی۔
Published by:Nadeem Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔