ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

باکس آفس : ' سنجو' نے ٹائیگر کو پچھاڑا، ٹارگیٹ پر عامر خان 

راج کمار راؤ ہرانی کی فلم سنجو بیشک رنبیر کپور کی سب سے بڑی ہٹ فلم ہے۔ اب تک فلم نے 339.75 سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے ۔

  • Share this:
باکس آفس : ' سنجو' نے ٹائیگر کو پچھاڑا، ٹارگیٹ پر عامر خان 
فلم سنجو کا پوسٹر

رنبیر کپور کی " سنجو " ںے باکس آفس پر پانچویں ویکینڈ کے بعد بھی دھوم مچا رکھی ہے۔ جہاں  ایک اور سنجو اس سال کی سب سے بڑی اوپنر فلم بن کر سامنے آئی تھی ۔ وہیں اب اس فلم نے سلمان خان کی 'ٹائیگر  زندہ ہے' کی کمائی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ فلم اب چوتھی سب سے زیادہ کمائی کر چکی عامر خان کی "پی کے" کے ریکارڈ کو توڑنے کی جانب بڑھ رہی ہے۔


سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم 'سنجو " کی اب تک کی ہندستان میں کمائی  339.75کروڑ روپئے ہو چکی ہے۔ لیکن یہ سلسلہ یہیں نہیں تھم رہا ۔ سلمان خان کی ٹائیگر زندہ ہے۔ اب عامر کی 'پی کے" پر نظر بنائے ہوئے ہے۔


راج کمار  ہیرانی کی  فلم  سنجو بیشک رنبیر کپور کی سب سے بڑی ہٹ فلم ہے۔ کوئی شک نہیں کہ فلم نے چار ہفتوں تک زبردست  کلیکشن کیا ہے۔ راج کمار ہیرانی کی اس فلم کو کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ اب تک فلم نے 339.75 سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے اور اس کمائی کے ساتھ سنجونے اپنے نام کئی بڑے ریکارڈ درج کئے ہیں۔


راج کمار راؤ ہرانی کی اس فلم میں سنجو کا کردار رنبیر کپور نے ادا کیا ہے۔ فلم کیلئے رنبیر نے اپنی چا ل ڈھال اور بھیس پر کام کرنے کے علاوہ ، اپنے وزن پر بھی کافی کام کیا۔ اس کیلئے رنبیر کو پہلے 10 کلو وزن گھٹانا پڑا اور پھر سنجے کی زندگی سے جڑے دوسرے پہلو کو دکھانے کیلئے 15 کلو وزن بڑھانا بھی پڑا تاکہ کردار کو مکمل طور سے انصاف دیا جا سکے۔

First published: Jul 31, 2018 01:35 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading