உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عالیہ بھٹ کی فلم Brahmastra کا ٹریلر ہوا رلیز، آگ کے انگاروں سے کھیلتے نظر آئے اداکار رنبیر کپور

    Brahmastra Trailer Release: ۔ یہ زبردست ایکشن، رومانس اور ڈرامہ سے بھرپور فلم ہے۔ فلم کی کہانی شیوا پر مبنی ہے جس کا کردار رنبیر کپور نے نبھایا ہے۔ شیو کو ایشا سے پیار ہے۔ عالیہ بھٹ نے ایشا کا کردار ادا کیا ہے۔

    • Share this:
      Brahmastra Trailer Out: رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلم 'Brahmastra ' کا ٹریلر لانچ کر دیا گیا ہے۔ ہدایتکار ایان مکھرجی نے بدھ کے روز اپنی بہت انتظار کی جانے والی فلم کا پہلا آفیشل ٹریلر جاری کیا جس میں رنبیر کپور، امیتابھ بچن، عالیہ بھٹ، ناگارجن اور مونی رائے شامل ہیں۔ فلم کا ٹریلر بہت زبردست ہے۔ فلم کے Visual Effects کافی متاثر کن ہیں۔ یہ زبردست ایکشن، رومانس اور ڈرامہ سے بھرپور فلم ہے۔ فلم کی کہانی شیوا پر مبنی ہے جس کا کردار رنبیر کپور نے نبھایا ہے۔ شیو کو ایشا سے پیار ہے۔ عالیہ بھٹ نے ایشا کا کردار ادا کیا ہے۔

      شیوا کے پاس ایک طاقت ہے۔ اس طاقت کی وجہ سے وہ آگ سے نہیں جل سکتا۔ اسے ایک دریا کے کنارے اس کا احساس ہوتا ہے۔ اس کے بعد اسے معلوم ہوتا ہے کہ اس کا برہماستر سے ایک پراسرار تعلق ہے اور اس کے اندر ایک بہت بڑی طاقت ہے جسے وہ ابھی تک نہیں سمجھ سکے ہیں۔ وہ ہے - 'آگ کی طاقت'۔
      رنبیر کپور کو نہیں پتہ تھا کہ اداکارہ Aishwarya Rai کے ساتھ کبھی کرنے پڑیں گے انٹیمیٹ سین

      اس کے بعد وہ استروں کی دنیا میں شامل ہوجاتا ہے اور اس کے بدلے میں، برہمانڈ دویے نائک کے طور پر اپنی تقدیر کا پتہ لگاتا ہے۔ امیتابھ بچن اور ناگارجن استر یعنی شیوا کی حفاظت اور حمایت کرتے نظر آتے ہیں۔ مونی رائے ولن بنی ہیں۔ وہ برہماستر کو حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ اس کے لیے وہ شیوا کے پیچھے اپنی فوج بھیجتی ہے۔

      اداکار Govinda نے 6 سال بعد بھانجے کرشنا ابھیشیک کو کیا معاف، بولے تمہارے لئے ہمیشہ معافی

      استروں کی دنیا سے جڑا ہے 'شیوا'
      امیتابھ بچن کا کردار شیوا کو بتاتا ہے کہ وہ استروں کی اس دنیا سے کیسے جڑا ہے اور پھر کیسے شیو ا'برہماسترا' کو فائر پاور کی شکل میں قبول کرتا ہے۔ شائقین ٹریلر کو لے کر پرجوش ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ شائقین فلم کے وی ایف ایکس افیکٹ کی تعریف کر رہے ہیں۔ ایک مداح نے تبصرے میں لکھا، ’’وی ایف ایکس بہترین ہے، اس قسم کا وی ایف ایکس کبھی کسی ہندوستانی فلم میں نہیں دیکھا۔ ,
      Published by:Sana Naeem
      First published: