ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سالگرہ پر دنیا کی سب سے بڑی عمارت پر دکھی شاہ رخ خان کی تصویر، اداکار بولے۔ میرے بچے بہت خوش ہوئے

شاہ رخ کی سالگرہ پر ہندستان میں ہی نہیں بلکہ بیرون ملکوں کے مداحوں نے بھی انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ شاہ رخ خان کے اس خاص دن پر دبئی سے انہیں خاص تحفہ دیا گیا جسے پا کر کنگ خان کافی خوش نظر آئے۔

  • Share this:
سالگرہ پر دنیا کی سب سے بڑی عمارت پر دکھی شاہ رخ خان کی تصویر، اداکار بولے۔ میرے بچے بہت خوش ہوئے
سالگرہ پر شاہ رخ کو ملا دبئی میں بڑا تحفہ، کنگ خان کے رنگ میں رنگا برج خلیفہ

ممبئی۔ بالی ووڈ کے کنگ خان یعنی شاہ رخ خان 55 سال کے ہو گئے ہیں۔ 2 نومبر کو انہوں نے دبئی میں اپنے کنبہ کے ساتھ اپنی سالگرہ منائی۔ شاہ رخ کی سالگرہ پر ہندستان میں ہی نہیں بلکہ بیرون ملکوں کے مداحوں نے بھی انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ شاہ رخ خان کے اس خاص دن پر دبئی سے انہیں خاص تحفہ دیا گیا جسے پا کر کنگ خان کافی خوش نظر آئے۔ دبئی میں برج خلیفہ پر شاہ رخ خان کی کئی تصویریں بھی دکھائی گئیں۔ اس سے جڑے فوٹو اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہو رہے ہیں۔


شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) نے سوشل میڈیا پر اس تحفے پر شکریہ ادا کیا ہے۔ انسٹاگرام پر انہوں نے پوسٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا۔ ' اپنے آپ کو دنیا کی سب سے بڑی اسکرین پر دیکھ کر کافی خوشی ہو رہی ہے۔ میرے دوست محمد الابار نے میری اگلی فلم کے پہلے ہی مجھے اسکرین پر دکھا دیا۔ دبئی میں میرا اپنا مہمان ہونے کے ناطے میرے بچے اس سے بہت خوش ہیں۔ وہیں، دوسری طرف میں بھی اس سے بہت پیار کرتا ہوں'۔




 




View this post on Instagram




 

It’s nice to see myself on the biggest and tallest screen in the world. My friend #MohamedAlabbar has me on the biggest screen even before my next film. Thanks & love u all @burjkhalifa & @emaardubai . Being my own guest in Dubai... my kids mighty impressed and me is loving it!


A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk) on





شاہ رخ کی فوٹو کے علاوہ ان کے کچھ ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہو رہے ہیں۔ ان کے دوست کرن جوہر نے ایک ویڈیو شئیر کیا ہے جس میں وہ برج خلیفہ کے سامنے کافی مزےدار انداز میں اپنی سالگرہ مناتے دکھائی پڑ رہے ہیں۔



 




View this post on Instagram




 

Happy birthday @iamsrk !! Love you !! May the lights shine on forever .... ❤️❤️❤️


A post shared by Karan Johar (@karanjohar) on





کرن جوہر نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے ایک خوبصورت نوٹ بھی لکھا ہے جس میں انہوں نے اپنے دوست کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ کرن جوہر نے لکھا' ہیپی برتھ ڈے شاہ رخ۔ لو یو۔ خدا کرے کہ یہ روشنیاں ہمیشہ جگمگاتی رہیں'۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 03, 2020 12:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading