ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

Big News: اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو کرائم برانچ نے کیا گرفتار ، جانئے کیا ہے پورا معاملہ

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹی (Shilpa Shetty) کے شوہر اور کاروباری راج کندرا (Raj Kundra) کو فحش فلم بنانے اور کچھ ایپ کے ذریعہ پبلش کرنے کے معاملہ میں گرفتار کیا گیا ہے ۔

  • Share this:
Big News: اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو کرائم برانچ نے کیا گرفتار ، جانئے کیا ہے پورا معاملہ
Big News: اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو کرائم برانچ نے کیا گرفتار ، جانئے کیا ہے پورا معاملہ ۔ تصویر : اے این آئی ۔

ممبئی : کرائم برانچ نے بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹی (Shilpa Shetty) کے شوہر اور کاروباری راج کندرا  (Raj Kundra)  کو فحش فلم بنانے اور کچھ ایپ کے ذریعہ پبلش کرنے کے معاملہ میں گرفتار کیا ہے ۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق ممبئی پولیس کمشنر نے اس معاملہ میں کہا ہے کہ وہ اہم سازشی معلوم پڑتے ہیں ، اس سلسلہ میں ہمارے پاس کافی ثبوت ہیں ۔




 


جانکاری کے مطابق فروری 2021 میں راج کندرا کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی گئی تھی ۔ ان پر فحش ویڈیو ریکارڈ کرنے اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کا الزم لگایا تیا تھا ۔ اس کے بعد معاملہ در کیا گیا تھا ۔

ابتدائی جانچ میں قصوروار پائے جانے کے بعد پولیس نے آج راج کندرا کو گرفتار کرلیا ۔ بتادیں کہ راج کندرا ایک کاروباری ہونے کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر بھی ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 19, 2021 11:24 PM IST