بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کی فلم "دی ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر "پر تنازعہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اس پہر میں تازہ معاملہ یہ ہے کہ فلم کو لیکر مظفرپور سی جے ایم کورٹ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ شکایت درج کرانے والے سدھیراوجھا نے الزام لگایا ہے کہ اس فلم کے ذریعے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور دوسرے بڑے لیڈران کی شبیہ خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس معاملے میں سدھیر اوجھا نے فلم کی کاسٹ انوپم کھیر ، اکشے کھنہ کے علاوہ فلم ساز اور ڈائریکٹروں سمیت 14 لوگوں پر کیس درج کرایاہے۔ اس معاملے کی اگلی سماعت 8 جنوری کو ہوگی۔ یہ فلم 11 جنوری کو رلیز ہونےجارہی ہے۔ سدھیراوجھاکا کہنا ہے کہ اس فلم کے ذریعے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ سمیت سونیا گاندھی، راہل گاندھی۔ سشما سوراج، اٹل بہاری واجپئی، لالو پرساد یادو اور مایاوتی کی توہین کی گئی ہے۔ یہ فلم ٹریلر آنے کے بعد سے ہی تنازعے میں چھائی ہوئی ہے۔ پہلے جہاں فلم میں فنکاروں کے لک کی تعریف کی جارہی تھی۔ وہیں ٹریلر کے بعد ایک الگ ہی ماحول بن گیا ہے۔ اس فلم کے کنٹینٹ پر مہاراشٹر یوتھ کانگریس بھی سوال کھڑے کر چکی ہے۔ وہیں فلم پر اٹھ رہے سوالوں اور تنازعات پر انوپم کھیر نے پریس کانفرنس کر کے جواب دینے کی کوشش کی تھی۔ انوپم کھیر کا کہنا تھا کہ فلم سنجے بارو کی کتاب میں لکھے گئے فیکٹس پر بنائی گئی ہے۔ ہم نے سنسر بورڈ کو دکھائی اور پھر وہاں سے اوکے ہوکر آئی۔ اس لئے اب فلم کسی اور کودکھانے کا مطلب نہیں ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔