انکم ٹیکس محکمہ نے پکڑی کروڑوں کی ہیراپھیری ، تاپسی پنوں کے گھر پانچ کروڑ نقد لین دین کی رسیدیں ملیں
انوراگ و تاپسی کے گھر چھاپے میں ٹیکس ہیراپھیری کے ملے ثبوت ، 350 کروڑ کا غبن ، 7 بینک لاکر سیز
انوراگ کشیپ (Anurag Kashyap) اور تاپسی پنوں (Taapsee Pannu) کے گھر اور دفتر میں دوسرے دن بی مرکزی جانچ ایجنسی کی چھاپہ ماری جاری رہی ۔ ممبئی کی دو اہم فلم پروڈکشن کمپنیوں ، ایک لیڈنگ اداکارہ اور دو ٹیلنٹ مینجمنٹ کمپنپیوں کے احاطہ میں سی بی ڈی ٹی کی ٹیم یہ سرچ اور سروے کررہی ہے ۔
فلم ساز انوراگ کشیپ اور بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ تاپسی پنوں کے گھر اور دفتر میں دوسرے دن بھی مرکزی جانچ ایجنسیوں کی چھاپہ ماری جاری رہی ۔ آئی ٹی محکمہ جمعرات کو بھی سرچ اور سروے کے کاموں کو انجام دے رہا ہے ۔ یہ سرچ اور سروے کا کام تین مارچ کو شروع کیا گیا تھا ۔ ممبئی کی دو اہم فلم پروڈکشن کمپنیوں ، ایک لیڈنگ اداکارہ اور دو ٹیلنٹ مینجمنٹ کمپنپیوں کے احاطہ میں سی بی ڈی ٹی کی ٹیم یہ سرچ اور سروے کررہی ہے ۔ سی بی ڈی ٹی کے مطابق یہ مہم پونے ، ممبئی ، دہلی اور حیدرآباد میں چلائی جارہی ہے ۔
مختلف مقامات پر واقع 28 جگہوں کو کوور کیا جارہا ہے ، جس میں رہائش گاہ اور آفس دونوں شامل ہیں ۔ سرچ کے دوران فلم کے ریئل باکس آفس کلیکشن کے موازنہ میں فلم پروڈکشن ہاوس نے اپنی انکم کو کم دکھانے کی کوشش کی ۔ سی بی ڈی ٹی نے اپنے سروے میں ایسے ثبوت حاصل کئے ہیں ، جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ تقریبا 300 کروڑ روپے کی انکم کو چھپایا گیا ہے ۔
سرچ کے دوران ان پروڈکشن ہاوس کے انکم اور شیئر میں بڑے پیمانے پر ہیرا پھیری کے ثبوت ملے ہیں ۔ انکم ٹیکس کو 350 کروڑ روپے کی ٹیکس گڑبڑی کا پتہ چلا ہے ۔ 350 کروڑ روپے کے بارے میں کمپنی اہلکار کوئی جواب نہیں دے پائے ۔ 350 کروڑ روپے کی ٹیکس گڑبڑی کے ثبوت ملے ہیں ، جانچ جاری ہے ۔ تاپسی پنوں کے نام پر پانچ کروڑ کی کیش ریسپٹ ملی ہے ، جس کی جانچ کی جارہی ہے ۔ ان سب کے علاوہ 20 کروڑ کی مزید ٹیکس گڑبڑی کے ثبوت بھی ملے ہیں ۔ اسی طرح کی گڑبڑی تاپسی پنوں کے خلاف بھی ملی ہے ۔
دونوں ٹیلنٹ مینجمنٹ کمپنی سے بڑی رقم کا ڈیجیٹل ڈیٹا ای میل ، وہاٹس ایپ چیٹس ، ہارڈ ڈسک کی شکل میں سیز کیا گیا ہے ۔ سات بینک لاکر ملے ہیں ، انہیں بھی سیز کیا گیا ہے ۔ سرچ آپریشن اور جانچ مسلسل جاری ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔