ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ راجپوت کیس: FIR  کو حتمی شکل دینے سے پہلے CBI  نے بہار پولیس سے کیا رابطہ، ریاچکرورتی کی بڑھی مشکلیں

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput)کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کے عمل کو حتمی شکل دے رہی سی بی آئی (CBI) نے بہار پولیس (Bihar Police) سے رجوع کیا ہے۔

  • Share this:
سشانت سنگھ راجپوت کیس: FIR  کو حتمی شکل دینے سے پہلے CBI  نے بہار پولیس سے کیا رابطہ، ریاچکرورتی کی بڑھی مشکلیں
سی بی آئی (CBI) نے بہار پولیس (Bihar Police) سے رجوع کیا

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput)کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کے عمل کو حتمی شکل دے رہی سی بی آئی (CBI) نے بہار پولیس (Bihar Police) سے رجوع کیا ہے۔ جمعرات کو عہدیداروں نے یہ اطلاع دی۔ ایک افسر نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے نوٹیفکیشن موصول ہونے کے بعد سی بی آئی مقدمہ درج کرنے کی کارروائی میں ہے۔ ہم بہار پولیس سے بھی رابطے میں بھی ہیں۔ ایف آئی آر جلد اپ لوڈ کردی جائے گی۔

ممبئی کے باندرا میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں 14 جون کو اداکار سشانت سنگھ راجپوت چھت سے پھانسی سے لٹکے ہوئے پائے گئے تھے اور تب سے ہی ممبئی پولیس (Mumbai Police) اس معاملے کی تفتیش مختلف نکات پر کر رہی ہے۔ پٹنہ کے رہائشی سشانت سنگھ راجپوت کے 77 سالہ والد کے کے سنگھ کے کی شکایت پر بہار پولیس نے بھی کارروائی شروع کردی تھی۔ پٹنہ پولیس نے آئی پی سی کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی جو مبینہ طور پر مجرمانہ سازش ، دھوکہ دہی اور خودکشی کے لئے اکسانے سے متعلق تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی آر درج کرنے سے پہلے ایجنسی کو بہار پولیس(Bihar Police) سے کچھ اور معلومات کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ پولیس نوپور پرساد کی سربراہی میں ایک خصوصی تفتیشی ٹیم اس کی تحقیقات کرے گی اور اس کی نگرانی ڈی آئی جی گگن دیپ گمبھیر اور جوائنٹ ڈائریکٹر منوج ششی دھر کریں گے۔ دونوں گجرات کیڈر کے سینئر آئی پی ایس آفیسر ہیں۔


بہار حکومت کی سفارش پر سشانت سنگھ راجپوت موت کے معاملے کو سی بی آئی کے حوالے کردیا گیا ہے جسے مرکزی حکومت نے ایجنسی کو بھیجا ہے۔ ریاستی حکومت اس کیس کو سی بی آئی کو نہیں بھیج سکتی۔ اسے ڈپارٹمینٹ پرسنل اینڈ ٹریننگ (Department of Personnel and Training) کے ذریعہ سے بھیجا جاتا ہے ،جو سی بی آئی کے لئے نوڈل وزارت ہے۔

انہوں نے کہا سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کے بہار حکومت کی سفارش پر ایجنسی نے تیزی سے کام کیا جہاں آنجہانی سشانت سنگھ راجپوت کے کنبے نے ان کی مبینہ گرل فرینڈ ریاچکرورتی کے خلاف معاملہ درج کرایا ہے۔
سی بی آئی نے درج کی ایف آئی آر
سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس میں مرکزی جانچ ایجنسی سی بی آئی نے اداکارہ ریا چکرورتی سمیت چھ لوگوں کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے ۔ سی بی آئی نے ریا چکرورتی ، اندرجیت چکرورتی ، سندھیا چکرورتی ، سیموئل مرانڈا ، شرتی مودی سمیت دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے ۔
سی بی آئی نے جمعرات کو ریا چکرورتی اور پانچ دیگر کے خلاف سشانت سنگھ راجپوت کو خودکشی کیلئے اکسانے ، مجرمانہ سازش رچنے ، چوری ، دھوکہ دہی اور دھمکی دینے سمیت دیگر الزامات میں مقدمہ درج کیا ہے ۔ سی بی آئی نے یہ کیس بہار پولیس کی ایف آئی آر کی بنیاد پر درج کیا ہے ۔ سی بی آئی کی ایس آئی ٹی کی ٹیم سشانت راجپوت معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔ ٹیم نے بہار پولیس سے اب تک ہوئی جانچ کے سبھی دستاویز بھی مانگے ہیں ۔

خیال رہے کہ مرکزی حکومت نے اداکارہ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی سی بی آئی سے جانچ کرانے کی بہار حکومت کی سفارش کو بدھ کو منظوری دیدی تھی ۔ سشانت سنگھ راجپوت کی 14 جون کو ممبئی میں موت ہوگئی تھی ۔ اس کے بعد اس معاملہ نے سیاسی شکل اختیار کرلیا ۔ مہاراشٹر میں برسراقتدار شیو سینا کی قیادت والی اتحادی حکومت کو سی بی آئی جانچ کا قدم پسند نہیں آیا ۔
Published by: Sana Naeem
First published: Aug 06, 2020 09:08 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading