ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ راجپوت کی CBI جانچ کے فیصلے پر سابق گرل فرینڈ انکتالوکھنڈے بولیں، جس وقت کا انتظار تھا وہ آگیا

سوشل میڈیا پر ایکٹو انکتالوکھنڈے نے سشانت سنگھ راجپوت کیس کو سی بی آئی جانچ کی مرکزی حکومت کی منظوری ملنے پر کہا ہے ہم جس موقع کا انتظار کر رہے تھے، آخر وہ آہی گیا۔ انہوں نے انسٹاگرام اور ٹویٹر دونوں پر یہ پوسٹ کیا ہے۔ انکتا نے پوسٹ کے ساتھ کیپشن تو نہیں لکھا لیکن پوسٹ سے صاف سمجھ آرہا ہے کہ انکتا اس فیصلے سے کافی خوش ہیں۔

  • Share this:
سشانت سنگھ راجپوت کی CBI جانچ کے فیصلے پر سابق گرل فرینڈ انکتالوکھنڈے بولیں، جس وقت کا انتظار تھا وہ آگیا
سشانت اور انکتا: فائل فوٹو

سب کے دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ کے چمکتے ستارے سشانت سنگھ راجپوت کی موت ہر کسی کیلئے بیحد ہی دردناک ہے۔ ابھی تک ان کا کنبہ اور فینس اس غم سے نکل نہیں پارہے ہیں۔ وہیں اداکار کی سابق گرل فرینڈ کو بھی ان کے اس طرح سے دنیا چھوڑ جانے کا بے انتہا صدمہ ہے اور وہ سشانت کو انصاف دلانے کیلئے ہر جنگ کیلئے تیار ہیں۔ انکتا کو کہنا ہے کہ سچ پر حال میں سامنے آنا چاہئے۔ بتادیں کہ سشانت کی موت کے بعد سے ہی ان کے فینس کیس کی سی بی آئی جانچ (CBI investigation  کی مانگ کررہے تھے۔

فینس سشانت کی موت کی وجہ جاننے کو لیکر یہ مطالبہ کررہے تھے۔ جس کے بعد آج بدھ کو کیس کو سی بی آئی کو ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔   سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) خود کشی معاملے کی جانچ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) (CBI) کو سونپ دی گئی ہے۔ مرکزی حکومت کی طرف سے سالسٹر جنرل تشار مہتا نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ بہار حکومت نے سی بی آئی (CBI) جانچ کی سفارش کی تھی۔ مرکز نے منظور کرلیا ہے اور جانچ کو سی بی آئی کے حوالے کردیا۔ مرکزی حکومت کے اس فیصلے کے بعد فینس کافی خوش ہیں۔ وہیں بالی ووڈ اداکارہ اور سشانت سنگھ راجپوت کی سابق گرل فرینڈ انکتا لوکھنڈے نے بھی سوشل میڈیا پر اس کیلئے شکریہ کا اظہار کیا ہے۔




 




View this post on Instagram




 

Gratitude 🙏🏻 #sushantsinghrajput


A post shared by Ankita Lokhande (@lokhandeankita) on





سماعت کے دوران تشار مہتا نے کہا کہ ’اب ریا چکرورتی کی سپریم کورٹ میں عرضی کا کوئی مطلب نہیں رہ جاتا’۔ واضح رہے کہ ریا چکرورتی نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے بہار کی جانچ کو ممبئی ٹرانسفر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اب بہار میں جانچ نہیں ہو رہی ہے کیونکہ بہار نے جانچ کو سی بی آئی کے پاس بھیج دیا ہے۔ وہیں ریا چکرورتی کے وکیل شیام دیوان نے بہار کے کیس کو ممبئی ٹرانسفر کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جب ممبئی پولیس جانچ کر رہی ہے تو پھر وہی جانچ ہونی چاہئے۔ 56 گواہ سے پوچھ گچھ ہو رہی ہے۔



 




View this post on Instagram




 

#listeningtomyhigherself


A post shared by Ankita Lokhande (@lokhandeankita) on






سوشل میڈیا پر ایکٹو انکتالوکھنڈے نے سشانت سنگھ راجپوت کیس کو سی بی آئی جانچ کی مرکزی حکومت کی منظوری ملنے پر کہا ہے ہم جس موقع کا انتظار کر رہے تھے، آخر وہ آہی گیا۔ انہوں نے انسٹاگرام اور ٹویٹر دونوں پر یہ پوسٹ کیا ہے۔ انکتا نے پوسٹ کے ساتھ کیپشن تو نہیں لکھا لیکن پوسٹ سے صاف سمجھ آرہا ہے کہ انکتا اس فیصلے سے کافی خوش ہیں۔
Published by: Sana Naeem
First published: Aug 05, 2020 05:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading