ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

آر ایس ایس کے اجلاس میں بالی ووڈ کا مجمع، نوازالدین صدیقی سمیت بھوجپوی اورہندی فلموں کے ستارے سرخیوں میں

نوازالدین صدیقی، منیشا کوئرالا اور روی کشن ودیگر شریک ہورہے ہیں۔

  • Share this:
آر ایس ایس کے اجلاس میں بالی ووڈ کا مجمع، نوازالدین صدیقی سمیت بھوجپوی اورہندی فلموں کے ستارے سرخیوں میں
آرایس ایس کے اجلاس میں بالی ووڈ کی ہستیوں نے کی شرکت۔

قومی دارالحکومت دہلی میں آج سے شروع ہوئے راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ  کے سہ روزہ اجلاس میں سیاست اورتجارت کے ساتھ ساتھ سنیما سے منسلک ہستیوں نے بھی شرکت کی۔ 1925 میں قائم کردہ آرایس ایس کے اس اجلاس میں "مستقبل کا ہندوستان" جیسے موضوعات پرغوروخوض ہورہا ہے اوراہم شخصیات اظہارخیال پیش کررہے ہیں۔


اسے ایک لیکچرسیریز کی طرح بتاتے ہوئے آرایس ایس نے اس اسٹیج سے ہندوستان کا معاشرہ، اس کی جڑوں کو مزید مضبوط بنانے میں اپنے کردارکو لے کرتفصیلی تبادلہ خیال کرنے کی بات کہی ہے۔


اس اجلاس میں کئی معروف چہرے نظرآئے، لیکن بالی ووڈ اور بھوجپوری سنیما کے مقبول چہرے بھی اس پروگرام میں شریک ہوکرسرخیوں میں رہے۔ بالی ووڈ میں اپنا ایک الگ مقام بنا چکے اداکار نوازالدین صدیقی سے لے کر حال ہی میں فلم "سنجو" میں سنجے دت کی ماں کا کردار نبھانے والی اداکارہ منیشا کوئرالا اس اجلاس میں شرکت کرتی نظرآئیں۔


سنیما سے منسلک لوگوں کے لئے اس اجلاس میں ایک الگ قطاررکھی گئی ہے اوراس فہرست میں منیشا کوائرلا، بھاگیہ شری، بھوجپوری اسٹارروی کشن، اداکارانو کپوراور گجیندر چوہان اورمشہور پنجابی گلوکار ہنس راج ہنس نظرآئے۔ بھوجپوری اسٹارروی کشن طویل وقت سے بی جے پی کے پروگراموں میں شرکت کرتے رہے ہیں اور دہلی کے بی جے پی صدرمنوج تیواری کے اچھے دوست روی کشن ہمیشہ سے آرایس ایس کے اصولوں کا قائل رہے ہیں۔ روی کشن کے الفاظ میں "وہ آرایس ایس کی تعلیم کا احترام کتے ہیں، ملکی مفاد کے لئے کسی بھی طرح سے کام آنے کوتیارہیں"۔  





ایک ٹوئٹرصارف نے اس پروگرام میں نوازالدین صدیقی کی تصویر کو بھی شیئر کیا ہے حالانکہ ابھی تک وہ ہال کے اندر نظرنہیں آئے ہیں۔ عام طورپرکیمرہ سے دوررہنے والی بھاگیہ شری کا اس اجلاس میں ہونا اپنے آپ میں ایک حیران کن بات ہے۔ بھاگیہ شری سنیما کی پارٹیوں سے دوری بناکررکھتی ہیں۔

منیشا کوئرالا ہال ہی میں دہلی میں موجود تھیں اور15 ستمبر کوایک پروگرام میں اپنی کینسر کی بیماری کو لے کر اپنے تجربات شیئر کرنے کے بعد وہ آج اس اجلاس میں بھی شرکت کرتی ہوئی نظرآئیں۔

یہ بھی پڑھیں:   میں آرایس ایس کا ہوں، لیکن آرایس ایس کو اردو سے نفرت نہیں: گورنررام نائک

 

یہ بھی پڑھیں:   موہن بھاگوت کے ’کتّے- شیر‘ والے بیان پر اپوزیشن جماعتوں نے کیا حملہ بتایا ’’ہندو مخالف‘‘۔

یہ بھی پڑھیں:  موہن بھاگوت نے'عالمی ہندو کانگریس' میں کہا "ہندوہزاروں سال سے ہورہے ہیں پریشان"۔

 

 
First published: Sep 17, 2018 08:32 PM IST