نئی دہلی: کورونا وائرس (Coronavirus) کا اثر پوری دنیا پر پڑ رہا ہے۔ ہندوستان میں بھی اس وائرس کا اثر اب تک جاری ہے۔ ملک میں اب تک 85 لاکھ سے زیادہ کورونا وائرس کے معاملات سامنے آچکے ہیں، جس میں سے 79 لاکھ اس جنگ کو جیت چکے ہیں، لیکن اس بیماری کے سبب ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں کو اپنی جان گنوانی پڑنی۔ اس بیماری کی چپیٹ میں فلمی دنیا کے کئی ستارے بھی اب تک آچکے ہیں اور اب ساوتھ فلموں کے عظیم فنکار چرنجیوی (Chiranjeevi) بھی کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔
ٹوئٹ کرکے دی جانکاریچرنجیوی نے اس بات کی جانکاری خود اپنے ٹوئٹ اکاونٹ پر دی ہے۔ انہوں نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ فلم ’آچاریہ’ کے شوٹ سے پہلے انہوں نے پروٹوکول کے تحت اپنا کووڈ ٹسٹ کرایا، جس میں وہ پازیٹیو پائے گئے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے اندر کورونا وائرس کی کوئی علامت نہیں ہے۔ فی الحال وہ سیلف کوارنٹائن میں ہیں۔ انہوں نے ان لوگوں سے کورونا ٹسٹ کروانے کی اپیل کی ہے، جو گزشتہ 5 دنوں میں ان سے ملے ہیں۔
تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اور ناگاارجن سے ہوئی تھی ملاقاتواضح رہے کہ 7 نومبر کو چرنجیوی کی حیدرآباد کے پرگتی میدان میں تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راو سے ملاقات ہوئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کی مانیں تو اس دوران ماسک نہیں لگایا ہوا تھا۔ رپورٹس کے مطابق، انہوں نے صرف اپنے ماسک کو اپنے ہاتھ میں پکڑا ہوا تھا۔ اس دوران ساوتھکے سپر اسٹار ناگاارجن بھی وہاں موجود تھے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔