ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ راجپوت خودکشی معاملہ : سلمان خان سمیت 12 فلمی شخصیات کے خلاف درج عرضی خارج ، عدالت نے کہی یہ بات

Sushant Singh Rajput Suicide : عدالت نے اس معاملہ کو اپنے دائرہ اختیار سے باہر بتاتے ہوئے عرضی کو منظور کرنے سے انکار کردیا ۔ بتا دیں کہ ایڈوکیٹ سدھیر اوجھا نے فلم اداکار سلمان خان (Salman Khan) ، کرن جوہر ، ایکتا کپور سمیت 12 فلمی شخصیات کے خلاف اس معاملہ میں عرضی داخل کی تھی ۔

  • Share this:
سشانت سنگھ راجپوت خودکشی معاملہ : سلمان خان سمیت 12 فلمی شخصیات کے خلاف درج عرضی خارج ، عدالت نے کہی یہ بات
سشانت سنگھ راجپوت خودکشی معاملہ : سلمان خان سمیت 12 فلمی شخصیات کے خلاف درج عرضی خارج ، عدالت نے کہی یہ بات

مظفر پور سی جے ایم عدالت نے فلم اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput)  خودکشی معاملہ میں دائر عرضی خارج کردی ہے ۔ عدالت نے اس معاملہ کو اپنے دائرہ اختیار سے باہر بتاتے ہوئے عرضی کو منظور کرنے سے انکار کردیا ۔ بتا دیں کہ ایڈوکیٹ سدھیر اوجھا نے فلم اداکار سلمان خان (Salman Khan) ، کرن جوہر ، ایکتا کپور سمیت 12 فلمی شخصیات کے خلاف اس معاملہ میں عرضی داخل کی تھی ۔ اس کے تحت وکیل نے عدالت سے جانچ کر کے کیس درج کرنے کا حکم دینے کا مطالبہ کیا تھا ۔ حالانکہ عرضی گزار نے کہا کہ وہ اس معاملہ میں عدالت میں نظر ثانی کی عرضی  (Review petition)  داخل کریں گے ۔


بتادیں کہ عرضی گزار نے فلم اداکارہ کنگنا رناوت اور اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے والد کے ذریعہ دئے گئے بیانات کو بنیاد بناکر عدالت میں عرضی داخل کی تھی ۔ اسی معاملہ میں فلم ساز مہیش بھٹ ، مکیش بھٹ ، اداکارہ کرتی سینن اور ریا چکروتی کو نامزد کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا ۔ عدالت نے بحث کے بعد اپنا حکم محفوظ رکھ لیا گیا ۔


غور طلب ہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران اس معاملہ میں سلمان خان کے وکیل بھی عدالت پہنچے تھے ، لیکن عدالت نے اس معاملہ میں کہا کہ ابھی اس پر کارروائی آگے نہیں بڑھی ہے ، اس لئے ابھی انہیں اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔


بتادیں کہ گزشتہ 12 جون کو سلمان خان ، سنجے لیلا بھنسالی ، آدتیہ چوپڑا ، کرن جوہر ، ساجد ناڈیاڈوالا ، ایکتا کپور ، بھوشن کمار اور دنیش وجین کے خلاف شکایت درج کرائی گئی تھی ۔ اس کے بعد انہوں نے 23 جون کو مہیش بھٹ سمیت چار کو ملزم بنانے کیلئے عدالت میں عرضی داخل کی تھی ۔

حاجی پور میں درج ہے معامہ

بتا دیں کہ حاجی پور سول کورٹ میں بھی گزشتہ بدھ کو بالی ووڈ اداکار سلمان خان ، کرن جوہر ، ایکتا کپور ، سنجے لیلا بھنسالی ، آدتیہ چوپڑا ، ساجد ناڈیاڈ والا ، بھوشن کمار ، دنیش وجین کے خلاف اداکار سشانت سنگھ خودکشی معاملہ میں شکایت داخل کی گئی ہے ۔ مقامی بی جے پی لیڈر ڈاکٹر اجیت کمار سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی نہیں بلکہ اس کو سازش کے تحت خودکشی کرنے پر مجبور کیا گیا تھا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 08, 2020 04:32 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading