ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ڈرگس معاملے میں بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا کو ملی ضمانت

بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا کو اسپیشل این ڈی پی ایس عدالت نے ضمانت دے دی ہے۔ ٹی وی پر بڑی کامیڈین بھارتی کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے گھر میں گانجا برآمد ہونے کے بعد گرفتار کیا تھا۔ ڈرگس معاملہ میں این سی بی کے ذریعہ گرفتار کئے جانے کے بعد بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا کو اتوار کو کورٹ میں پیش کیا گیا تھا۔

  • Share this:
ڈرگس معاملے میں بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا کو ملی ضمانت
ڈرگس معاملے میں بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا کو ملی ضمانت

ممبئی۔ بھارتی سنگھ (Bharti Singh) اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا (Haarsh Limbachiyaa) کو اسپیشل این ڈی پی ایس عدالت نے ضمانت دے دی ہے۔ ٹی وی پر بڑی کامیڈین بھارتی کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB) نے گھر میں گانجا برآمد ہونے کے بعد گرفتار کیا تھا۔ ڈرگس معاملہ میں این سی بی کے ذریعہ گرفتار کئے جانے کے بعد بھارتی سنگھ (Bharti Singh Drugs Case) اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا کو اتوار کو کورٹ میں پیش کیا گیا تھا۔



معاملے پر سماعت کرتے ہوئے کورٹ نے بھارتی سنگھ اور ہرش لمباچیا کو 14 دن تک کے لئے یعنی 4 دسمبر تک کے لئے عدالتی حراست میں بھیج دیا تھا۔ آج این ڈی پی ایس کی اسپیشل کورٹ نے ان دونوں کی ضمانت عرضی منظور کر لی ہے۔



 




View this post on Instagram





 

A post shared by Bharti Singh (@bharti.laughterqueen)





بھارتی اور ہرش کی گرفتاری کے بعد سے ہی کامیڈی دنیا کے کئی لوگ اس معاملہ پر اپنی رائے رکھنے لگے ہیں۔ حال ہی میں راجو شری واستو نے بھارتی اور ہرش کی گرفتاری پر کمنٹ کیا تھا اور اب جانی لیور (Johny Lever) نے بھی اس معاملہ پر اپنی بات رکھی ہے۔ جانی لیور نے سنجے دت کی مثال دیتے ہوئے دونوں کو اپنی غلطی قبول کرنے کی صلاح دی ہے۔ جانی لیور نے کہا' دونوں کو جیل سے باہر آنے کے بعد اپنے دوستوں سے اس پر بات کرنی چاہئے اور سبھی کو ڈرگس نہ لینے کی صلاح دینی چاہئے۔ سنجے دت کو دیکھئے، انہوں نے دنیا کے سامنے اپنی غلطی کو تسلیم کیا۔ ایسے ہی اپنی غلطی مان لیجئے اور ڈرگس چھورنے کا عزم کیجئے۔ کوئی اس کے لئے آپ کو پھولوں کا گلدستہ نہیں دے گا'۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 23, 2020 03:40 PM IST