உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بالی ووڈ اداکارہ Jacqueline Fernandez کیلئے سکیش نے سری لنکا۔بحرین میں خریدا تھا بنگلہ، جوہو میں بھی بک کیا تھا گھر!

    Youtube Video

    Money Laundering Case: ان دونوں کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور اب پٹیالہ کورٹ نے اداکارہ کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی چارج شیٹ کا نوٹس لیا ہے۔ ای ڈی (ED) چارج شیٹ کے مطابق، سکیش نے اداکارہ کو کئی مہنگے تحائف دیے تھے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Delhi
    • Share this:
      Money Laundering Case: ٹھگ سکیش چندر شیکھر سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پھنسی بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز Jacqueline Fernandez کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ کافی عرصے سے جیکولین کا نام سکیش چندر شیکھر Sukesh Chandrashekhar کی وجہ سے سرخیوں میں ہے۔ ان دونوں کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور اب پٹیالہ کورٹ نے اداکارہ کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی چارج شیٹ کا نوٹس لیا ہے۔ ای ڈی (ED) چارج شیٹ کے مطابق، سکیش نے اداکارہ کو کئی مہنگے تحائف دیے تھے۔ سکیش نے جیکلین فرنانڈیز کے لیے سری لنکا میں ایک پرتعیش بنگلہ خریدا تھا۔ اس کے علاوہ ممبئی میں جائیداد بھی دیکھی گئی۔

      انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سکیش نے جیکلین فرنانڈیز کے لیے ممبئی کے جوہو میں ایک عالیشان بنگلہ خریدنے کا منصوبہ بنایا تھا، جس کے لیے اس نے ایڈوائنس ادائیگی بھی کردی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے جیکلین کے والدین کو بحرین میں ایک شاندار بنگلہ تحفے میں دیا تھا۔

      India Vs Pakistan میچ میں ساؤتھ سپر اسٹار بولے، وراٹ انا کی بایوپک کرنا چاہتا ہوں

      انوشکا شرما نے شیئر کی خاتون کرکٹر جھولن گوسوامی پر مبنی فلم Chakda Xpress کی جھلک

      ای ڈی کی چارج شیٹ کے مطابق، سکیش نے اپنی معاون پنکی ایرانی کو ان کے بارے میں بتایا تھا۔ پنکی وہ عورت ہے جس نے سکیش اور جیکلین کو دوستی کرائی تھی۔ اس کے عوض پنکی کو کروڑوں روپے کی کافی رقم بھی ملی تھی۔ سکیش نے پنکی کو بتایا تھا کہ وہ جیکلین کے لیے جوہو بیچ پر مکان خرید رہا ہے۔ اس کے لیے اس نےقیمت بھی ادا کردی ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: