ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن۔ابھیشیک بچن کورونا وائرس پازیٹو، ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں داخل

بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن (Amitabh Bachchan) کو کورونا پازیٹو پائے جانے کے بعد ممبئی کے ناناوتی اسپتال (Nanavati Hospital) میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتادیں کہ 77 سال کے اداکارر امیتابھ بچن نے خود ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی ہے۔ اداکار اب بھی اپنے کریئر میں کافی مصروف اور ٹویٹر پر ایکٹو رہتے ہیں۔ ہیں امیتابھ بچن کے بیٹے اور اداکار بھی کووڈ-19 پازیٹو (Coronvairus Positive) پائے گئے ہیں۔

  • Share this:
بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن۔ابھیشیک بچن کورونا وائرس پازیٹو، ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں داخل
امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کوروناوائرس پازیٹو

بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن (Amitabh Bachchan) کو کورونا پازیٹو پائے جانے کے بعد ممبئی کے ناناوتی اسپتال (Nanavati Hospital) میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتادیں کہ 77 سال کے اداکارر امیتابھ بچن نے خود ٹویٹ کرکے یہ جانکاری دی ہے۔ اداکار اب بھی اپنے کریئر میں کافی مصروف اور ٹویٹر پر ایکٹو رہتے ہیں۔ ہیں امیتابھ بچن کے بیٹے اور اداکار بھی  کووڈ-19 پازیٹو (Coronvairus Positive)  پائے گئے ہیں۔


بتادیں کہ امیتابھ بچن کے کووڈ-19 پازیٹو (Coronvairus Positive)  پائے جانے کے بعد ان کے اسٹاف کا بھی کوروناوائرس ٹیسٹ  (Corona Test) کیا گیا ہے۔


امیتابھ بچن نے اپنے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ ، 'مجھے کورونا وائرس پازیٹو پایا گیا ہے اور اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اسپتال  (Hospital)، انتظامیہ کو اطلاع دے رہا ہے۔ امیتابھ بچن کی فیملی اور اور اسٹاف کی کورونا رپورٹ کا انتظار ہے۔ وہ سبھی گزشتہ دس دنوں میں میری نزدیک رابطے میں آئے ہیں۔ ان سے گزارش ہے کہ وہ مہربانی کرکے خود کی جانچ کرائیں"۔




ابھیشیک بچن نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ ، آج مجھے اور میرے والد کو کورونا وائرس پازیٹو پایا گیا ہے۔ ہم دونوں کو کافی ہلکی علامات تھیں جس کے بعد ہمیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ہم نے سبھی متعلقہ اتھارٹیز کو اس کے بارے میں جانکاری دے دی ہے۔ اس کے علاوہ ہماری فیملی اسٹاف کی جانچ بھی ہوچکی ہے۔ میں آپ ساے گزارش کرتا ہوں کہ آپ سبھی گھبرائیں نہیں اور امن بنائے رکھیں۔ شکریہ۔۔۔


اس کے علاوہ ابھیشیک نے جانکاری دی کہ بی ایم سی ہمارے رابطے میں ہے اور ہم ان کا پوری طرح ساتھ دے رہے ہیں۔
حال ہی میں امیزون پرائم ویڈیوز(Amazon Prime Videos) پر ان کی فلم گلابو ستابو ریلیز ہوئی ہے،
Published by: Sana Naeem
First published: Jul 11, 2020 10:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading