ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

جنتا کرفیو کے درمیان بھی ارجن کپور کے ساتھ نظر آئیں ملائیکہ اروڑہ ، ساتھ مل کر کیا یہ کام ، تصویر وائرل

جنتا کرفیو کے بعد بھی اداکار ارجن کپور اپنی لیڈی لو ملائیکہ اروڑہ سے ملنے سے نہیں رک سکے ۔

  • Share this:
جنتا کرفیو کے درمیان بھی ارجن کپور کے ساتھ نظر آئیں ملائیکہ اروڑہ ، ساتھ مل کر کیا یہ کام ، تصویر وائرل
جنتا کرفیو کے بعد بھی اداکار ارجن کپور اپنی لیڈی لو ملائیکہ اروڑہ سے ملنے سے نہیں رک سکے ۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی اپیل کے بعد 22 مارچ کو لوگوں نے نہ صرف جنتا کرفیو پرعمل کیا بلکہ تالی اور تھالی بجاکر کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری کے درمیان اپنی خدمات دینے کیلئے ملک کے ہیروز کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ عام آدمی سے لے کر بالی ووڈ سلیبریٹیز نے بھی گزشتہ روز شام پانچ بج پانچ منٹ تک تالی اور تھالی بجانے ان ہیروز کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ تاہم جنتا کرفیو کے بعد بھی اداکار ارجن کپور اپنی لیڈی لو ملائیکہ اروڑہ سے ملنے سے نہیں رک سکے ۔


جنتا کرفیو کے دوران ملائیکہ اروڑہ اور ارجن کپور بھی اپارٹمنٹ کی بالکنی میں کھڑے ہوکر تالیاں بجاتے نظر آئے ۔ بتادیں کہ جب سے اس جوڑے نے اپنے ریلیشن شپ کی بات دنیا کے سامنے قبول کی ہے ، تبھی سے ان کی شادی کو لے کر خبریں گردش کرتی رہتی ہیں ۔ دونوں کو اکثر ہی ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے گھومتے دیکھا جاتا ہے ۔ حالانکہ ان دنوں جب ملائیکہ اروڑہ سیلف آئسولیشن میں ہیں ، تب سے یہ پہلی مرتبہ ہے جب دونوں ایک ساتھ نظر آئے ہیں ۔




وہیں ارجن کپور کی بہن انشلا اس دوران اکیلی نظر آئیں اور انہوں نے بھی اپنے گھر کی بالکنی پر کھڑے ہو کر تالی بجاتے ہوئے ملک کو اپنی خدمات دے رہے ہیروز کا شکریہ ادا کیا ۔



خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے معاملوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ، جس کی وجہ سے وزیر اعظم مودی نے عوام سے 22 مارچ کو جنتا کرفیو کی اپیل کی تھی ، تاکہ اس وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے ۔
First published: Mar 23, 2020 06:05 PM IST