ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ کوریوگرافر ریمو ڈیسوزا کو کبھی بھی گرفتار کرسکتی ہے اترپردیش پولیس ، وارنٹ جاری ، جانیں کیا ہے معاملہ

بالی ووڈ کے کوریوگرافر- ڈائریکٹر ریمو ڈیسوزا کے خلاف اترپردیش کی غازی آباد ضلع عدالت نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے ۔

  • Share this:
بالی ووڈ کوریوگرافر ریمو ڈیسوزا کو کبھی بھی گرفتار کرسکتی ہے اترپردیش پولیس ، وارنٹ جاری ، جانیں کیا ہے معاملہ
بالی ووڈ کوریوگرافر ریمو ڈیسوزا کو کبھی بھی گرفتار کرسکتی ہے اترپردیش پولیس ، وارنٹ جاری

بالی ووڈ کے کوریوگرافر- ڈائریکٹر ریمو ڈیسوزا کے خلاف اترپردیش کی غازی آباد ضلع عدالت نے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے ۔ یہ معاملہ امانت میں خیانت اور دھوکہ دہی کا ہے ۔ اے بی سی ڈی جیسی فلموں کی ہدایت کاری کرچکے ریمو ڈیسوزا کے خلاف ایک فلم میں غازی آباد کے ایک تاجر سے پیسہ لگوانے اور بعد میں پیسہ نہیں لوٹانے اور انہیں انڈرورلڈ سے دھمکی دلوانے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں ۔ حالانکہ عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران حاضر نہیں رہنے کی وجہ سے ان کے خلاف ورانٹ جاری کیا ہے ۔


نیوز ایجنسی اے این آئی کے ٹویٹ کے مطابق پولیس نے ستیندر تیاگی نام کے ایک شخص کی شکایت پر معاملہ درج کیا تھا ۔ تاجر کا الزام ہے کہ سال 2013 میں ریمو ڈیسوزا سے ان کی ملاقات ہوئی تھی ۔ کچھ وقت بعد انہوں نے ریمو کی امر ... مسٹ ڈائی نام کی فلم میں پیسہ لگانے کیلئے کہا ۔ بعد میں انہوں نے فلم ریلیز ہونے کے بعد دوگنی رقم واپس کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔


amar akbar


لیکن فلم ریلیز ہونے کے بعد انہوں نے رقم واپس نہیں کی ۔ جب ستیندر نے ان سے پیسہ کا مطالبہ کیا ، تو 13 دسمبر 2016 کو انہیں پرسادھ پجاری نام کے ایک شخص سے دھمکی دلوائی گئی ۔ اس نے خود کو انڈرورلڈ سے وابستہ بتایا ۔ اس نے کہا کہ اگر وہ دوبارہ ریمو ڈیسوزا سے پیسہ مانگتا ہے تو اپنے پیسے سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے ۔ یہی نہیں اس شخص نے دھمکی دی اگر وہ ممبئی آتا ہے تو اس کا خمیازہ اس کو بھگتنا پرے گا ۔ اس کے بعد ہی ستیندر تیاگی نے غازی آباد کے سہانی گیٹ تھانہ میں شکایت درج کرائی تھی۔

خیال رہے کہ امر ... مسٹ ڈائی فلم 16 اگست 2014 کو ریلیز ہوئی تھی ۔ اس فلم میں زرین خان ، راجیو کھنڈیلوال اور مرلی شرما اہم رول میں تھے ۔ فلم کے پروڈیوسر ریمو ڈیسوزا تھے ۔ فلم کو پرم گل نے ڈائریکٹ کیا تھا ۔
First published: Oct 23, 2019 09:46 PM IST