سہیل خان ، ان کے بیٹے نروان خان اور ارباز خان کے خلاف BMC نے درج کی ایف آئی آر ، جانئے کیا ہے معاملہ
بی ایم سی نے اداکار سہیل خان اور ان کے بیٹے نروان کے ساتھ ساتھ ان کے بھائی ارباز خان کے خلاف کورونا وائرس پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے کیلئے ایف آئی آر درج کی ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 04, 2021 11:34 PM IST

سہیل خان اور ارباز خان ۔ (Photo: Instagram)
بی ایم سی نے بالی ووڈ اداکار سہیل خان اور ان کے بیٹے نروان خان کے ساتھ ساتھ ان کے بھائی ارباز خان کے خلاف کورونا وائرس پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے کیلئے ایف آئی آر درج کی ہے ۔ بی ایم سی نے بتایا کہ وہ 25 دسمبر کو دبئی سے لوٹے اور انہیں ایک ہوٹل میں کوارنٹائن میں رہنے کیلئے کہا گیا ، لیکن وہ گھر چلے گئے۔
کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے مہاراشٹر حکومت نے ریاست میں 31 جنوری 2021 تک لاک ڈاون پابندیوں کو بڑھا دیا ہے ۔ مذکورہ حکم میں کہا گیا ہے کہ ریاستی حکومت کا ماننا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاو سے مہاراشٹر ریاست کو خطرہ ہے ۔ وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے کچھ ہنگامی بندوبست کئے گئے ہیں ۔ حکومت نے وبا ایکٹ اور ڈیزاسٹرایکٹ 2005 کے تحت 31 جنوری تک لاک ڈاون بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ کورونا کو لے کر جو موجودہ گائیڈ لائن ہے ، وہ جاری رہے گی ۔
Brihanmumbai Municipal Corporation (BMC) registers FIR against actor Sohail Khan & his son Nirvaan as well as actor Arbaaz Khan for violating COVID norms. They returned from Dubai on 25th Dec & were asked to remain in quarantine in a hotel but they went home: BMC. #Maharashtra
— ANI (@ANI) January 4, 2021
مہاراشتر حکومت نے یہ فیصلہ ایسے وقت میں لیا ہے جب ملک میں کورونا کے نئے اسٹرین کے معاملات میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ وہیں ممبئی ہوائی اڈے پر 29 دسمبر 2020 کو 664 مسافر پہنچے ، جن میں سے 361 مسافروں کو شہر میں آئیسولیشن میں رکھا گیا تھا ۔
بی ایم سی کے ایک افسر نے بتایا کہ منگل کو کل نو بین الاقوامی فلائٹس یہاں پہنچیں ۔ انہوں نے بتایا کہ 253 مسافروں کو دیگر ریاست جانے دیا گیا جبکہ کچھ مسافروں کو حاملہ ہونے اور زیادہ عمر ہونے جیسی وجوہات کی بناد پر لازمی کوارنٹائن ضوابط سے چھوٹ دی گئی ہے ۔