اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ‘کوہلی کے بیان پر ناراض ہوا ہے بالی ووڈ کا یہ اداکار، کہا- ’بولنے سے پہلے سوچ لینا چاہے

    فائل فوٹو ۔

    فائل فوٹو ۔

    کرکٹ مداح ہی نہیں بلکہ بالی ووڈ کے لوگ بھی وراٹ کوہلی کے بیان کی مخالفت کر رہے ہیں

    • Share this:
      ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پسند کرنے پر ملک چھوڑنے کا مشوہر دینے والے بیان کو لے کر بے شک وضاحت پیش کر دی ہو لیکن یہ معاملہ ابھی ختم ہوتا نظر نہیں آرہا۔ کرکٹ مداح ہی نہیں بلکہ بالی ووڈ کے لوگ بھی ان کے بیان کی مخالفت کر رہے ہیں۔ اس میں نیا نام جڑا ہے اداکار سدھارتھ کا۔

      فلم رنگ دے بسنتی کے اداکار سدھارتھ نے وراٹ کوہلی کی تنقید کو بے وقوفی بتاتے ہوئے کہا ،’’ اگر آپ کنگ کوہلی بنے رہنا چاہتے ہیں تو اب یہ سیکھنے کا وقت آگیا ہے کہ مستقبل میں کچھ بولنے سے قبل سوچیں کی دراوڈ کیا کہیں گے؟ ایک ہندوستانی کپتان نے کیسے بے قوفی بھرے الفاظ کہے‘۔

      First published: