ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

رنبیر کپور کو کنڈوم کا پیکٹ تحفہ میں دینا چاہتی تھی بالی ووڈ کی یہ مشہور ادکارہ ، بھڑک گئے تھے رشی کپور

دیپیکا پڈوکون (Deepika Padukone) نے ایک مرتبہ نیشنل ٹی وی پر رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) کو کنڈو کا پیکٹ تحفہ میں دینے کی بات کہی تھی ۔

  • Share this:
رنبیر کپور کو کنڈوم کا پیکٹ تحفہ میں دینا چاہتی تھی بالی ووڈ کی یہ مشہور ادکارہ ، بھڑک گئے تھے رشی کپور
رنبیر کپور کو کنڈوم کا پیکٹ تحفہ میں دینی چاہتی تھی بالی ووڈ کی یہ مشہور ادکارہ ، بھڑک گئے تھے رشی کپور

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کا ایک پرانا بیان اچانک ان دنوں سرخیوں میں چھاگیا ہے ۔ دراصل کورونا وائرس لاک ڈاون کے درمیان ان دنوں پرانی یادوں کو تازہ کیا جارہا ہے ۔ لاک ڈاون میں گھر میں بیٹھے کئی اداکار اور اداکارائیں اپنی تھروبیک تصاویر شیئر کررہی ہیں تو وہیں کچھ پرانی کہانیاں بھی سنائی جارہی ہیں ۔ ایسے میں دیپیکا پڈوکون کا رنبیر کپور کو کنڈوم کا پیکٹ تحفہ میں دینے والی بات اچانک سے پھر میڈیا میں چھا گئی ہے ۔ بالی ووڈ لائف نے اس واقعہ میں بارے میں ایک خبر شائع کی ہے ۔


رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹی وی دنیا کے مشہور شو کافی ود کرن میں ایک مرتبہ سونم کپور اور دیپیکا پڈوکون ایک ساتھ پہنچی تھیں ۔ سونم کو لے کر یہ کہا جاتا رہا ہے کہ سانوریا کے وقت رنبیر کے ساتھ ان کا معاشقہ تھا جبکہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ معاشقہ کی بات کو دونوں ہی نے قبول کیا تھا ۔




اب یہ دونوں رنبیر کپور کی زندگی سے جاچکی ہیں  ۔ دونوں نے ہی شادی کرکے اپنا گھر بسا لیا ہے ، لیکن دونوں ہی وقتا فوقتا رنبیر کپور سے وابستہ باتوں کا جواب دیا کرتی ہیں ۔ ایسے ہی کافی ود کرن میں جب ریپڈ فائر کے دوران دیپیکا سے پوچھا گیا کہ وہ رنبیر کو کیا گفٹ کرنا چاہیں گی تو انہوں نے تپاک سے جواب دیا کہ کنڈوم کا پیکٹ ۔

تاہم بعد میں اس پر صفائی پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رنبیر کو اس لئے کنڈوم کا پیکٹ دینا چاہتی ہیں ، کیونکہ وہ کنڈوم کا استعمال بہت کرتے ہیں ۔ بعد میں جب انہیں رنبیر کو ایک مشورہ دینے کیلئے کہا گیا تو انہوں نے رنبیر کو کنڈوم کے برانڈ کا اشتہار کرنے کا بھی مشورہ دے ڈالا ۔ اس معاملہ پر رنبیر نے تو کبھی کچھ نہیں کہا ، لیکن رشی کپور بھڑک گئے تھے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ دونوں اداکاراوں کو اپنے کیریئر پر توجہ دینی چاہئے ۔ ان لوگوں کے بیانوں سے ان کی کلاس کا پتہ چلتا ہے ۔
First published: May 25, 2020 04:15 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading