ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

دیپیکا پڈوکون نے امیتابھ بچن پر لگایا تھا عجیب و غریب الزام، جان کر آپ بھی رہ جائیں گے حیران

پیکو فلم کی ریلیز کے دوران ایک پریس کانفرنس کی گئی تھی ۔ اس موقع پر دیپیکا پڈوکون نے امیتابھ بچن پر ایک بڑا الزام لگایا تھا ۔ اس پریس کانفرنس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر پھر کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔

  • Share this:
دیپیکا پڈوکون نے امیتابھ بچن پر لگایا تھا عجیب و غریب الزام، جان کر آپ بھی رہ جائیں گے حیران
دیپیکا پڈوکون نے امیتابھ بچن پر لگایا تھا عجیب و غریب الزام، جان کر آپ بھی رہ جائیں گے حیران (Photo:live.love.deepika/Instagram)

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور صدی کے مہانائک امیتابھ بچن کی جوڑی فلم پیکو میں کافی پسند کی گئی تھی ۔ پیکو فلم میں امیتابھ والد کے کردار میں تھے جبکہ دیپیکا بیٹی کے رول میں تھیں ۔ کچھ الگ طرح کی اسٹوری اور کچھ ان دونوں اداکاروں کی کارکردگی کی وجہ سے یہ فلم سپر ہٹ ہوئی تھی ۔ اتنا ہی نہیں اس فلم کو متعدد ایوارڈ بھی ملے تھے ۔ ایک مرتبہ اس فلم سے وابستہ ایک ویڈیو سامنے آیا ہے ۔ پیکو فلم کی ریلیز کے دوران ایک پریس کانفرنس کی گئی تھی ۔ اس موقع پر دیپیکا پڈوکون نے امیتابھ بچن پر ایک بڑا الزام لگایا تھا ۔ اس پریس کانفرنس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر پھر کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔


ویڈیو میں دیپیکا پڈوکون ، امیتابھ بچن پر کھانا چوری کرنے کا الزام لگاتی نظر آتی ہیں ۔ سب کے سامنے ایسا الزام سن کر امیتابھ بچن انہیں حیرانگی سے دیکھنے لگتے ہیں ۔ دیپیکا کہتی ہیں کہ یہ میرا کھانا چوری کرتے ہیں ۔ یہ سن کر وہاں موجود لوگ ہنسنے لگتے ہیں ۔ اس کے بعد امیتابھ بھی مستی کرتے نظر آتے ہیں ۔ امیتابھ ویڈیو میں کہتے نظرآتے ہیں : نہیں اس میں کیا ہے دیکھئے ۔ عام طور پر ہم لوگ تین وقت کھانا کھانے والے لوگ ہیں ، ان کا حال کچھ الگ ہے ۔ یہ ہر تین منٹ پر کھانا کھاتی ہیں ۔ پھر دیپیکا سے کہتے ہیں : ذرا کھڑے ہوجائیے ۔ تعجب کی بات یہ ہے کہ اتنا کھانا جاتا کہاں ہے ؟ میں یہ جاننا چاہتا ہوں ، یہ ویسی کی ویسی ہی دبلی پتلی ہیں ۔




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Deepika Padukone Fanpage 👑 (@live.love.deepika)






خبروں کی مانیں تو دیپیکا پڈوکون اور امیتابھ بچن پھر دی انٹرن میں ایک ساتھ کام کرنے والے ہیں ۔ پہلے اس فلم میں دیپیکا کے ساتھ آنجہانی رشی کپور نظر آنے والے تھے ، لیکن گزشتہ سال رشی کپور کی موت کے بعد فلم ہولڈ پر چلی گئی تھی ۔ بتایا جارہا ہے کہ اس فلم میں رشی کپور کی جگہ امیتابھ بچن نظر آئیں گے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 22, 2021 01:08 PM IST