ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

توک تائی طوفان میں گرے پیڑوں کے درمیان ڈانس کرکے بڑی طرح ٹرول ہوگئی یہ اداکارہ ، لوگوں نے کہہ ڈالی ایسی باتیں

ٹی وی اداکارہ دیپیکا سنگھ (Deepika Singh) کو مہاراشٹر کے ساحلی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچانے والے سمندری طوفان کے بعد گرے ہوئے پیڑوں کے درمیان ڈانس ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر دیپیکا کو اس کیلئے ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

  • Share this:
توک تائی طوفان میں گرے پیڑوں کے درمیان ڈانس کرکے بڑی طرح ٹرول ہوگئی یہ اداکارہ ، لوگوں نے کہہ ڈالی ایسی باتیں
توک تائی طوفان میں گرے پیڑوں کے درمیان ڈانس کرکے بڑی طرح ٹرول ہوگئی یہ اداکارہ ، لوگوں نے کہہ ڈالی ایسی باتیں ۔ تصویر : @Deepika Singh instagram

ممبئی : ٹی وی اداکارہ دیپیکا سنگھ کو مہاراشٹر کے ساحلی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچانے والے سمندری طوفان کے بعد گرے ہوئے پیڑوں کے درمیان ڈانس ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر دیپیکا کو اس کیلئے ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ دراصل طوفان کی وجہ سے دیپیکا سنگھ کے گھر کے باہر بھی ایک پیڑ گرگیا تھا ۔ ایسے میں اداکارہ نے اس گرے ہوئے پیڑ کے اردگرد کچھ رومانٹک پوز دینے میں تاخیر نہیں کی ۔ اتنا ہی نہیں دیپیکا نے یہاں اپنا ایک ڈانس ویڈیو بھی بنایا ۔


سیریل دیا اور باتی سے مشہور ہوئی اداکارہ دیپیکا نے اپنی تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے لکھا : آپ طوفان کو روک نہیں سکتے تو ایسا کرنے کی کوشش مت کیجئے ۔ ایسے میں آپ خود کو پرسکون رکھنے کی کوشش کرسکتے ہیں اور قدرت کے اس اداس اور ناراض انداز کو گلے لگاو ، کیونکہ یہ طوفان بھی گزر جائے گا ۔ جانکاری : یہ پیڑے میرے گھر کے ٹھیک سامنے گرا ہے اور اس سے کسی کو کوئی چوٹ نہیں پہنچی ہے ، لیکن اپنے دروازے سے اس پیڑ کو ہٹانے سے پہلے میں اور روہت نے یاد بنائے رکھنے کیلئے تصویریں لے لیں۔




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Deepika Singh Goyal (@deepikasingh150)





اس طرح کی تصویریں اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے بعد لوگوٓں نے انہیں غیر سنجیدہ بتادیا ۔ ایک یوزر نے لکھا : اس طرح کے ویڈیو کی تشہیر نہ کریں ، باہر رہنا اچھا نہیں ہے ۔ ایک یوزر نے لکھا : سمندری طوفان میں لوگ مر رہے ہیں اور آپ جیسے لوگ اس کا لطف لے رہے ہیں ۔ کتنی شرم کی بات ہے ۔ ایک اور نے لکھا : میم ، طوفان میں لوگ مررہے ہیں اور آپ اس طرح اس کا لطف اٹھارہی ہیں ۔ کسی اور یوزر نے لکھا : تھوڑی سنجیدگی دکھائیے میم ، یہ تو بے وقوفی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 19, 2021 07:31 PM IST