ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

دہلی میںAAPکی جیت: کیجریوال زندہ باد کے نعروں پر کٹرینہ کیف کے جھاڑو لگانے کا سچ جانیں یہاں

ممبئی دہلی اسمبلی انتخابات کے آرہے رجحانوں کے درمیان بالی ووڈ اداکارہ کٹرینہ کیف کا ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے حامی اس ویڈیو کو شیئر کررہے ہیں۔ ایسا دعویٰ کیا جارہا ہے کہ دہلی کے رجحانوں میں آپ کو جیتتا دیکھ کر کٹرینہ کیف جھاڑو لگانے کو مجبور ہوگئی ہیں۔ اصل میں کٹرینہ کیف ویڈیو میں سفید لباس میں جھاڑو لگاتی نظر آرہی ہیں جبکہ جھاڑو آپ کا چناؤ نشان ہے۔

  • Share this:

حالانکہ کٹرینہ کیف اور عآپ کو لیکر کہی جارہی یہ باتیں صحیح نہیں ہیں۔ دراصل کٹرینہ کے جھاڑو لگانے کا یہ ویڈیو پرانا ہے۔ اتنا ہی نہیں اس ویڈیو کو خود بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے شیئر کیا تھا۔ اس ویڈیو میں جھاڑو لگارہی کٹرینہ کیف سے اکشے پوچھتے ہیں۔ آپ یہ کیا کررہی ہیں کٹرینہ۔ جواب میں کٹرینہ کہتی ہیں صفائی۔صفائی۔ جبکہ ویڈیو کے آخر میں وہ اکشے کمار کو بھی جھاڑو سے مار دیتی ہیں۔

اب عآپ کے حامی اس ویڈیو کو اس طرح سے استعمال کررہے ہیں، "آج دہلی کی جیت میں کٹرینہ کیف نے مبارکباد پیش کی، عام آدمی پارٹی کی جیت کی خوشی میں جھاڑو لگاکر منائی خوشی"۔
اتنا ہی نہیں ٹک ٹاک کا جو ویڈیو شیئر کیا جارہا ہے اس میں بیک گراؤنڈ میں کیجریوال زندہ باد کے نعرے بھی لگائے جارہے ہیں۔ اسے اس طرح سے ویڈیو پر بٹھایا گیا ہے کہ جب کیجریوال زندہ آباد کے نعرے لگتے ہیں تو کٹرینہ مسکراتی ہیں۔
First published: Feb 11, 2020 01:57 PM IST