اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ٹیم انڈیا کے گیند باز یجویندر چہل کی منگیتر کا دھماکہ دار ڈانس ہوا وائرل ، فینس نے کہہ ڈالی ایسی بات

    یجویندر چہل کی منگیتر کا دھماکہ دار ڈانس ہوا وائرل ، فینس نے کہہ ڈالی ایسی بات

    یجویندر چہل کی منگیتر کا دھماکہ دار ڈانس ہوا وائرل ، فینس نے کہہ ڈالی ایسی بات

    مشہور یوٹیوبر اور ڈانسر دھنشری ورما (Dhanashree Verma) کا ایک ڈانس ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائر ہورہا ہے ۔ اس وائرل ویڈیو میں وہ دارو بدنام (Daaru Badnaam) گانے پر ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں ۔

    • Share this:
      ٹیم انڈیا میں ہمیشہ سب کو ہنسانے اور فینس کی تفریح کرنے والے اسپن گیند باز یجویندر چہل (Yuzvendra Chahal)  نے حال ہی میں مشہور یوٹیوبر اور ڈانسر دھنشری ورما (Dhanashree Verma) کے ساتھ منگنی کی تھی ۔ پیشہ سے ایک ڈاکٹر دھنشری ورما نے ڈانسر کے طور پر ایک الگ شناخت بنائی ہے ۔ اب ان کا ایک ڈانس ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائر ہورہا ہے ۔ اس وائرل ویڈیو میں وہ دارو بدنام (Daaru Badnaam) گانے پر ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں ۔

      ویڈیو میں دھنشری سفید ٹی شرٹ اور بلیک شارٹس میں نظر آرہی ہیں ۔ انہوں نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا : میرا پرسنل فیوریٹ ہے ، اس تھرو بیک کو شیئر کرنے کیلئے کافی انتظار کررہی تھی ۔



      اس ویڈیو پر فینس جم کر تبصرے کررہے ہیں ۔ ایک یوزر نے لکھا : کلر ڈانس تو ایک دوسرے یوزر نے لکھا : یجویندر چہل کے ساتھ ایک ویڈیو پلیز ۔ وہیں ایک یوزر نے کہا : یجویندر سر ، آپ سے بہتر ڈانس کرتی ہیں ۔ کئی لوگ ان سے مانگ کررہے ہیں : بیسٹ ڈانسر ، کچھ ڈانس یجویندر کے ساتھ بھی ۔

      خیال رہے کہ یجویندر چہل کی منگیتر دھنشری ورما کوریو گرافر ہونے کے علاوہ ایک ڈاکٹر اور یوٹیوبر بھی ہیں ۔ چہل منگنی سے پہلے دھنشری ورما کے ساتھ کئی زوم سیشنز میں ایکٹیو نظر آچکے ہیں ۔ حال ہی میں چہل نے سوشل میڈیا پر دھنشری کے ساتھ روکا تقریب کی تصویریں شیئر کی تھیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: