ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کو یاد کرکے جذباتی ہوئے دھرمیندر ، کہہ ڈالی اتنی بڑی بات

Indian Idol 12: دھرمیندر دلیپ کمار کو یاد کرکے کہا کہ ابھی ہم صدمے سے باہر نہیں آئے ہیں ۔ میں تو نہیں باہر آیا ہوں ، یہ میری جان تھے ۔ میں نے اپنی زندگی کی پہلی فلم انہی کی دیکھی تھی ۔ ان کو دیکھ کر لگا کہ کتنا پیارا ہے ، میں بھی انڈسٹری میں جاوں اور مجھے بھی ایسا ہی پیار ملے ۔

  • Share this:
شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کو یاد کرکے جذباتی ہوئے دھرمیندر ، کہہ ڈالی اتنی بڑی بات
(Photo @sonytvofficial/Instagram)

ممبئی : بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر ٹریجڈی کنگ دلیپ کمار کے جانے کے غم کو بھول نہیں پا رہے ہیں ۔ وہ بار بار اپنے محبوب اداکار کو یاد کررہے ہیں ۔ دھرمیندر پہلے بھی کئی مواقع پر دلیپ کمار سے اپنی گہری وابستگی کا اظہار کرچکے ہیں ۔ دونوں اداکاروں میں زبردست بانڈنگ رہی ہے ۔ وہ ایک دوسرے کو بھائی کہتے تھے اور دونوں میں ایسا ہی پیار بھی تھا ۔ انڈین آئیڈل 12 کے اس ویک اینڈ پر آنے والے ایپی سوڈ میں دھرمیندر اپنے ساتھی اداکار انیتا راج کے ساتھ نظر آئیں گے ۔


دلیپ کمار کو انڈین آئیڈل 12 کے سیٹ پر خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر دھرمیندر دلیپ کمار کو یاد کرکے پھر جذباتی ہوگئے ۔ انہوں نے سیٹ پر کہا کہ ابھی ہم صدمے سے باہر نہیں آئے ہیں ۔ میں تو نہیں باہر آیا ہوں ، یہ میری جان تھے ۔ میں نے اپنی زندگی کی پہلی فلم انہی کی دیکھی تھی ۔ ان کو دیکھ کر لگا کہ کتنا پیارا ہے ، میں بھی انڈسٹری میں جاوں اور مجھے بھی ایسا ہی پیار ملے اور میری حسرت تھی تو انڈسٹری میں جاتے ہی ان سے ملاقات بھی ہوگئی اور پیار بھی مجھے بے پناہ ملنے لگا ۔ بہت پیار ملا ان سے ، میں بتا نہیں سکتا ۔ میں تو یہ کہوں گا کہ فلم انڈسٹری کے اس درخشاں ستارے سے روشنی چرا کر میں نے اپنی حسرتوں کے دئے کی لو کو روشن کیا ہے ۔ آج بھی میں کہتا ہوں کہ بہت عظیم آرٹسٹ ہیں ، لیکن مجھے دلیپ صاحب سے بڑھ کر کچھ نظر نہیں آتا ۔




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Sony Entertainment Television (@sonytvofficial)





اس کے بعد سبھی کنٹیسٹنٹ یہ بھجن گاتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ 'راجا ہو یا رنک سبھی کا انت ایک سا ہو ، سکھ کے سب ساتھی دکھ میں نہ کوئی' ۔ سونی ٹی وی نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اس ایپی سوڈ کے ویڈیو کو شیئر کیا ہے ۔ 80 کی دہائی کی ہٹ جوڑی دھرمیندر اور انیتا راج انڈین آئیڈل 12 کے آنے والے ایپی سوڈ میں دکھائی دیں گے ۔ شو کے کنٹیسٹنٹس نے اپنی پرفارمنس سے ان دونوں لیجنڈوں کو خوش کردیا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 17, 2021 09:11 PM IST