نئی دہلی: فلم ‘جگ جگ جیو (Jug Jugg Jeeyo)’ کے سیٹ سے ایک بڑی خبر سامنے آرہی ہے۔ چنڈی گڑھ میں اسی فلم کی شوٹنگ کر رہی ٹیم کے کچھ لوگوں کو کورونا وائرس کی چپیٹ میں آنے کی خبر ہے۔ فلم سے منسلک ذرائع کی مانیں تو ورون دھون (Varun Dhawan)، کیارا اڈوانی (Kiara Advani) اور کیارا اڈوانی اور نیتو کپور (Neetu Kapoor) کو کورونا ہوگیا ہے۔ حالانکہ، ابھی تک اس بات کی تصدیق نہ تو ستاروں نے اور نہ ہی فلمساز نے عوامی کی ہے۔ ذرائع کی مانیں تو اس کے بعد فلم کی شوٹنگ بھی روک دی گئی ہے۔
روزنامہ بھاسکر میں ذرائع کے حوالے سے خبر دی گئی کہ کورونا کی رپورٹ آتے ہی فلم کی شوٹنگ بھی روک دی گئی ہے۔ حال ہی میں نیتو سنگھ، ورون دھون، انل کپور اور کیارا اڈوانی سمیت اس فلم کی پوری ٹیم چنڈی گڑھ فلم کی شوٹنگ کے لئے روانہ ہوگئی تھی۔ شوٹنگ پر جانے سے پہلے ان ستاروں نے ایک ساتھ اپنی تصویریں بھی شیئر کی تھیں۔ ’جگ جگ جیو’ 30 اپریل کو رشی کپور کے انتقال کے بعد نیتو کپور کی پہلی فلم ہے۔ فلم سے منسلک ذرائع کی مانیں تو جمعرات کو ان ستاروں کے پازیٹیو ہونے کی رپورٹ سامنے آئی ہے اور اسی کے بعد فلم کی شوٹنگ روک دی گئی ہے۔ جلد ہی اس بات کی اطلاع آفیشیل طور سے سامنے آسکتی ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں منالی میں چھٹیاں منا رہے اداکار اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ سنی دیول بھی کورونا کی چپیٹ میں آگئے ہیں۔ وہ ابھی یہیں آئیسولیشن میں ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔