ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

دیا مرزا دو ماہ قبل ہی بن چکی ہیں ماں، اب بتایا کیا رکھا ہے بیٹے کا نام

بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا (Dia Mirza) نے سال 2021 میں کئی سارے سرپرائز اپنے مداحوں کو دیئے۔ انہوں نے آج یہ اطلاع دے کر مداحوں کو ایک بار پھر حیران کردیا کہ وہ دو ماہ پہلے یعنی 14 مئی کو ہی ماں بن چکی ہیں۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے اپنے بیٹے کے نام کا بھی انکشاف کیا۔

  • Share this:
دیا مرزا دو ماہ قبل ہی بن چکی ہیں ماں، اب بتایا کیا رکھا ہے بیٹے کا نام
دیا مرزا دو ماہ قبل ہی بن چکی ہیں ماں، اب بتایا کیا رکھا ہے بیٹے کا نام

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا (Dia Mirza) نے سال 2021 میں کئی سارے سرپرائز اپنے مداحوں کو دیئے۔ پہلے بزنس مین اور انوسٹر ویبھو ریکھی (Vaibhav Rekhi) کے ساتھ شادی، پھر ہنی مون پر سوتیلی بیٹی سمائرا کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر اور وہاں سے واپس آنے کے بعد اپنی پریگننسی (حمل) کی جانکاری دے کر انہوں نے اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔ گزشتہ دنوں دیا مرزا نے اپنی مالدیپ ٹرپ کی کچھ تصاویر کو شیئر کیا تھا، جس کے بعد قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ دیا مرزا پریگننسی کے ان دنوں میں اپنے ہنی مون ٹرپ کو یاد کر رہی ہیں۔ اب انہوں نے آج یہ اطلاع دے کر مداحوں کو ایک بار پھر حیران کردیا کہ وہ دو ماہ پہلے یعنی 14 مئی کو ہی ماں بن چکی ہیں۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے اپنے بیٹے کے نام کا بھی انکشاف کیا۔


سوشل میڈیا پر شیئر کیا لمبا پوسٹ


سوشل میڈیا پر دیا مرزا نے جب سے اپنی پریگننسی کا ذکر مداحوں کے ساتھ کیا ہے، تبھی سے مداح ان کے ننھے مہمان کے انتظار میں ہیں۔ دیا مرزا نے آج سوشل میڈیا پر ایک لمبا پوسٹ شیئر کرکے بتایا کہ دو ماہ پہلے ہی وہ ماں بن چکی ہیں۔


بیٹے کا نام ہے اویان آزاد ریکھی

اس کے ساتھ ہی، اداکارہ دیا مرزا (Dia Mirza) نے بتایا کہ انہوں نے اور ان کے شوہر ویبھو ریکھی  (Vaibhav Rekhi) نے اپنے بیٹے کا نام اویان آزاد ریکھی (AVYAAN AZAAD REKHI)  رکھا ہے۔ اویان آزاد ریکھی کے معنی ' اعلیٰ اور کامل' کے  ہیں۔

دیا مرزا نے آج یہ اطلاع دے کر مداحوں کو حیران کردیا کہ وہ دو ماہ پہلے یعنی 14 مئی کو ہی ماں بن چکی ہیں۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے اپنے بیٹے کے نام کا بھی انکشاف کیا۔
دیا مرزا نے آج یہ اطلاع دے کر مداحوں کو حیران کردیا کہ وہ دو ماہ پہلے یعنی 14 مئی کو ہی ماں بن چکی ہیں۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے اپنے بیٹے کے نام کا بھی انکشاف کیا۔


قبل از وقت بچے کو جنم دیا

دیا مرزا نے سوشل میڈیا پر جو پوسٹ شیئر کیا ہے، اس میں انہوں نے یہ ذکر کیا ہے کہ ان کی ڈلیوری جلدی (قبل از وقت) ہوگئی ہے۔ یعنی واضح ہے کہ انہوں نے پری میچیور بیبی (قبل از وقت زچگی) دیا ہے۔

ابھی بھی اسپتال میں ہے بچہ

اداکارہ دیا مرزا نے بتایا کہ قبل از وقت ڈیلیوری ہونے کی وجہ سے اویان آزاد کو آئی سی یو میں رکھا گیا تھا۔ انہوں نے اپنے مداحوں اور خیرخواہوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ دیا مرزا نے لکھا ہے کہ بچہ ابھی بھی اسپتال میں ہے، جلد ہی اسے گھر لایا جائے گا۔

کیوں جلدی ہوئی ڈیلیوری

دیا مرزا نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ میری پریگننسی کے دوران اچانک اپینڈیکٹومی کرنی پڑی اور جس کی وجہ سے بہت خطرناک بیکٹیریا کا انفیکشن ہوا، جس سے خطرناک سیپسس ہوسکتا تھا۔ شکر ہے ڈاکٹروں کی وقت پر دھیان رکھنے کی وجہ سے ایمرجنسی سی سیکشن کے ذریعہ بچے کی صحیح سلامت پیدائش ہوگئی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 14, 2021 03:14 PM IST