உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ارباز۔ملائکہ کے بعد اب اس اداکارہ کی ٹوٹی شادی، 11 سال بعد لیں گے طلاق

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور فلم ساز  دیا مرزا اپنے شوہر ساحل سانگھا سے الگ ہو گئی ہیں اور میاں۔بیوی نے دوست بنے رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں نے یہ فیصلہ باہمی رضامندی سے کیا ہے

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور فلم ساز دیا مرزا اپنے شوہر ساحل سانگھا سے الگ ہو گئی ہیں اور میاں۔بیوی نے دوست بنے رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں نے یہ فیصلہ باہمی رضامندی سے کیا ہے

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور فلم ساز دیا مرزا اپنے شوہر ساحل سانگھا سے الگ ہو گئی ہیں اور میاں۔بیوی نے دوست بنے رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں نے یہ فیصلہ باہمی رضامندی سے کیا ہے

    • Share this:
      بالی ووڈ میں گزشتہ سالوں میں شادی شدہ جوڑی کے طلاق کے کئی بڑے معاملے سامنے آئے ہیں۔ ابھی کچھ دن پہلے ملائکہ اورڑہ اور ارباز خان کی جوڑی ٹوگئی۔ اب اس فہرست میں دیا مرزا کانام بھی جڑ گیا ہے۔ دیا مرزا نے سوشل میڈیا کا سہارالیتے ہوئے شوہر ساحل سانگھا سے الگ ہونے کی اطلاع دی ہے۔ دیا نے بتایا کہ وہ ساحل سے آپسی رضا مندی سے 11 سال بعد الگ ہورہی ہیں۔
      دیا مرزااور ساحل سانگھا ایک دوسرے کو 11 سال سے جانتے ہیں۔ دونوں طویل وقت سے بزنس پارٹنر ہیں۔ سال 2014 میں ان کی شادی ہوئی تھی۔ کپل اپنی رائل ویڈنگ کو لیکر کافی چرچا میں رہا تھا۔ شادی کے پانچ سال بعد ان کا رشتہ ختم ہورہا ہے۔   بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور فلم ساز دیا مرزا اپنے شوہر ساحل سانگھا سے الگ ہو گئی ہیں اور میاں۔بیوی نے دوست بنے رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں نے یہ فیصلہ باہمی رضامندی سے کیا ہے۔
      حال ہی میں دیا نے اندور میں ایک پروگرام میں تین طلاق قانون پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا،’تین طلاق پر بننے والا قانون مسرت بخش ہے۔ اس سے خواتین کو کافی راحت ملے گی۔ حکومت کا یہ قدم اچھا ہے۔ دیا نے اپنی پوسٹ میں کہا،’ گیارہ سال تک ساتھ رہنے اور ہر چیزکو آپس میں بانٹنے کے بعد ہم نے اتفاق رائے سے علیٰحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم دوست بنے رہیں گے۔ ہم دوست رہ چکے ہیں اور آگے بھی اسی طرح ایک دوسرے کے ساتھ پیاراور عزت سے پیش آئیں گے۔ ہو سکتا ہے کہ ہماری زندگی ہمیں الگ الگ راستوں پر لے جائے لیکن ہمارے درمیان جو رشتے رہے ہیں ان کے لیے ہم ہمیشہ ایک دوسرے کے تئیں شکر گزار رہیں گے‘۔







      View this post on Instagram


      A post shared by Dia Mirza (@diamirzaofficial) on Jul 31, 2019 at 10:37pm PDT




      نے کہا،’ ہم اپنے خاندان کے ارکان اور دوستوں کو مبارکباد دیتے ہیں جنہوں نے ہمیں پیار اور عزت دیا اور مسلسل حامی رہنے کے لیے میڈیا کے لوگوں کا ہم شکریہ اداکرتے ہیں۔ ہم آپ سبھی سے گزارش کرتے ہیں کہ آپ اس گھڑی میں ہمارے ذاتیات کا احترام کریں۔ اس مسئلے پر ہم مزید بیان نہیں دیں گے‘۔

      dia mirza

      رائٹر اور ڈائریکٹر ساحل سانگھا نے بھی سوشل میڈیا پر دیا سے الگ ہونے کی اطلاع دی۔ دیا 18 اکتوبر 2014 میں اپنے کاروباری شراکت دار اور عاشق ساحل کے ساتھ شادی کے رشتے میں بندھ گئی تھیں۔ فلم ’رہنا ہے تیرے دل میں‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ دیا مرزا فلموں سے بریک لینے کے بعد فلم سازی سے جڑ گئی تھیں۔ انہوں نے اب تک دو فلمیں ’لو بریک زندگی‘اور ’بابی جاسوس‘ بنائی لیکن دونوں ہی فلمیں باکس آفس پر ناکام رہی ہیں
      First published: