ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ڈرگس معاملے میں نام آنے پر دیا مرزا نے کہی یہ بڑی بات، بولیں- میں نے ڈرگس نہ کبھی خریدا اور نہ ہی اس کا استعمال کیا

ڈرگس (Drugs) معاملے میں چل رہی جانچ کے دوران میڈیا رپورٹس میں بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا (Dia Mirza) کا نام سامنے آنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ وہیں خبر یہ بھی تھی کہ این سی بی (NCB) جلد ہی انہیں سمن بھیج سکتی ہے۔ وہیں اب دیا مرزا نے خود اس پورے معاملے پر وضاحت جاری کردی ہے۔

  • Share this:
ڈرگس معاملے میں نام آنے پر دیا مرزا نے کہی یہ بڑی بات، بولیں- میں نے ڈرگس نہ کبھی خریدا اور نہ ہی اس کا استعمال کیا
دیا مرزا- (Photo Credit- @diamirzaofficial/Instagram)

ممبئی: ڈرگس (Dugs) معاملے میں این سی بی (NCB) کی جانچ کے دوران آئے دن حیران کرنے والے انکشافات ہو رہے ہیں۔ وہیں آج کئی میڈیا رپورٹس مں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اب اس معاملے میں مشہور اداکارہ دیا مرزا کا نام بھی آیا ہے۔ وہیں خبر یہ بھی آئی کہ اس معاملے میں پوچھ گچھ کرنے کے لئے دیا مرزا (Dia Mirza) کو سمن بھی جاری کیا جاسکتا ہے۔ وہیں ان سب خبروں کے درمیان اب خود دیا مرزا نے بھی وضاحت جاری کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنا موقف رکھا ہے۔ ڈرگس معاملے پر وضاحت نامہ جاری کرتے ہوئے اس طرح کی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔ دیا مرزا نے کہا ہے کہ میں نے نہ تو کبھی ڈرگس خریدا ہے اور نہ ہی کبھی اس کا استعمال کیا ہے۔


 




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Dia Mirza (@diamirzaofficial) on






دیا مرزا نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر ایک پوسٹ شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے لکھا- ’میں ایسی خبروں کو پوری طرح سے غلط، بے بنیاد، خراب نیت بتانا چاہوں گی۔ اس طرح کی خراب رپورٹنگ کا سیدھا اثر میرے وقار پر ہوگا۔ یہ میرا کیریئر کو کیچڑ اچھالنے اور اسے برباد کرنے کا کام کرے گا، جسے میں نے بہت مشکل سے اور سالوں کی محنت سے بنایا ہے۔ میں نے اپنی زندگی میں کبھی نہ تو ڈرگس خریدنے کا کام کیا ہے اور نہ ہی اس کا استعمال کیا ہے۔

 



 




View this post on Instagram





 

A post shared by Dia Mirza (@diamirzaofficial) on






انہوں نے آگے لکھا- ’اس معاملے میں ہندوستان کی شہری ہونے کے ناطے میں پورے طور پر قانونی مدد لوں گی۔ میرے لئے کھڑے رہنے کے لئے میرے حامیوں کا شکریہ!۔ دیا مرزا نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر بھی کئی پوسٹ شیئر کئے ہیں، جن میں انہوں نے نہ صرف ان الزامات کو غلط بتایا ہے، بلکہ ایسی خبریں پھیلانے والوں پر ناراضگی بھی ظاہر کی ہے۔ وہیں دیا مرزا کے اس پوسٹ پر مداحوں کی خوب حمایت مل رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کےپوسٹ پر کمنٹ (تبصرہ) کرکے کئی شخصیات نے بھی ان کے ساتھ کھڑے ہونے کی بات کہی ہے۔ حالانکہ، ابھی تک اس معاملے میں این سی بی کی طرف سے کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔ واضح رہے کہ دیا مرزا کے علاوہ اس کیس میں اور بھی کئی بالی ووڈ شخصیات کا نام سامنے آنے کا دعویٰ کیا جاچکا ہے۔

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 22, 2020 06:53 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading