ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

Dia Mirza Wedding: شادی کے بندھن میں بندھی دیا مرزا، سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تصاویر

بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا اور ویبھو ریکھی کی شادی پیر کو ہوئی۔ ’رہنا ہے تیرے دل میں‘ فلم سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی دیا مرزا کی شادی کے بعد ان کی کچھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی ہیں۔

  • Share this:
Dia Mirza Wedding: شادی کے بندھن میں بندھی دیا مرزا، سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تصاویر
شادی کے بندھن میں بندھی دیا مرزا، سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تصاویر

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا (Dia Mirza) اور ویبھو ریکھی (Vaibhav Rekhi) کی شادی پیر کو ہوئی۔ ’رہنا ہے تیرے دل میں‘ (Rehnaa Hai Terre Dil Mein) فلم سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی دیا مرزا کی شادی کے بعد ان کی کچھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی ہیں۔ دیا مرزا کے شوہر ویبھو ریکھی ممبئی کے پالی ہل علاقے میں رہتے ہیں۔ واضح رہے کہ جس بلڈنگ میں دیا مرزا رہتی ہیں، اسی سوسائٹی کے اندر ایک بڑا گارڈن ہے، جہاں ان کی شادی ہوئی۔


وائرل ہو رہی تصویروں میں دیا مرزا (Dia Mirza) دلہن کے لباس میں زبردست خوبصورت لگ رہی ہیں۔




لال رنگ کی روایتی ساڑی میں دیا مرزا بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔



لال رنگ کی چنری کو پیشانی پر رکھا ہوا ہے۔ بندی، مانگ ٹیکہ اور ہرے رنگ کی چوڑیوں میں دیا مرزا انتہائی حسین لگ رہی ہیں۔



ساتھ ہی ان کی پیاری سی مسکان دیا مرزا کی خوبصورتی میں چار چاند لگا رہی ہے۔

 



 




View this post on Instagram





 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)






واضح رہے کہ دیا مرزا کے شوہر ویبھو ایک بزنس مین ہیں اور ساتھ ہی فائنانشیل انویسٹمنٹ کا کام بھی کرتے ہیں۔ شادی کے فوراً بعد ہی دیا اور ویبھو میڈیا سے ملے اور سبھی کو مٹھائیاں تقسیم کیں۔

 



 




View this post on Instagram





 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)






دیا مرزا کی یہ دوسری شادی ہے۔ اس سے پہلے دیا مرزا کی شادی ساحل سنگھا (Sahil Sangha) سے ہوئی تھی اور پہلے شوہر سے طلاق لینے کے بعد دیا مرزا نے ویبھو سے شادی کی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 16, 2021 02:22 AM IST