ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

شوہر سے الگ ہونے پر دیا مرزا نے کہی یہ بڑی بات، بولیں 4 سال کی عمر میں بھی جھیلا ہے یہ درد

دیا مرزا نے کہا کہ اب کسی سے الگ ہونے کا فیصلہ بڑا ضرور ہوتا ہے لیکن ضرورت پڑنے پر وہ لینا پڑتا ہے۔ دیا کے مطابق آج کل لوگ ایسے فیصلے لینے سے ڈرتے ہیں کیونکہ انہییں لگتا ہے چھوٹی سی بات ہے اور جلد ہی یہ وقت بھی گزر جائے گا۔

  • Share this:
شوہر سے الگ ہونے پر دیا مرزا نے کہی یہ بڑی بات، بولیں 4 سال کی عمر میں بھی جھیلا ہے یہ درد
دیا مرزا نے کہا کہ اب کسی سے الگ ہونے کا فیصلہ بڑا ضرور ہوتا ہے لیکن ضرورت پڑنے پر وہ لینا پڑتا ہے۔ دیا کے مطابق آج کل لوگ ایسے فیصلے لینے سے ڈرتے ہیں کیونکہ انہییں لگتا ہے چھوٹی سی بات ہے اور جلد ہی یہ وقت بھی گزر جائے گا۔

اداکارہ دیا مرزا اپنی اپ کمنگ فلم تھپڑ کیلئے کافی پرجوش نظر آرہی ہں۔ فلم میں وہ تاپسی پنو کے ساتھ کام کررہی ہیں۔ اس کے علاوہ دیا مرزا ایک ویب سیریز میں بھی کام کرنے جارہی ہیں۔ اب جب دیا فلم بھی کررہی ہیں۔ ان کی ویب سیریز بھی آرہی ہو تو یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ ان کا کریئر بہترین چل رہا ہے۔دیا مرزا کا فلمی کریئر تو ضرور بہتر ہے لیکن ان کی نجی زندگی میں جدوجہد کم نہیں ہے۔ گزشتہ سال دیا مرزا اپنے شوہر ساہل سانگا سے الگ ہوگئی تھیں۔ جب یہ خبر آئی تو ہر شخص حیران تھا کیونکہ دیامرزا اور ساحل سانگا پورے 11 سال تک ساتھ رہے تھے۔ اب الگ ہونے کے بعد دیا مرزا نے اپنے دل کی بات سبھی کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

ممبئی ممر کو دئے ایک انٹرویو میں دیا مرزا نے کہا کہ انہیں یہ درد جھیلنے کی قوت اپنے والدین سے ملی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ میرا پروفیشن مجھے دکھنی رہنے کی اجازت نہیں دیتا۔ اب یہ درد جھیلنے کی طاقت بھی مجھے میرے والدین سے ہی ملی ہے جو 34 سال پہلے الگ ہوگئے تھے تو جب میں 4 سال کی عمر میں وہ درد جھیل سکتی ہوں تو 37 سال کی عمر میں نہ جھیل پاؤں۔ اس کی کوئی وجہ نہیں ہے۔


Image result for dia mirza news18

اب کسی سے الگ ہونے کا فیصلہ بڑا ضرور ہوتا ہے لیکن ضرورت پڑنے پر وہ لینا پڑتا ہے۔ دیا کے مطابق آج کل لوگ ایسے فیصلے لینے سے ڈرتے ہیں کیونکہ انہییں لگتا ہے چھوٹی سی بات ہے اور جلد ہی یہ وقت بھی گزر جائے گا۔

ویسے اگر آپ سوچ رہے ہیں اتنا بڑا واعہ ہونے کے بعد دیا مرزا کو اپنی زندگی سے کوئی شکایت ہے تو یہ غلط ہے۔ خود دیا کہتی ہیں کہ انہیں اپنے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ مجھے اب کوئی شکایت نہیں ہے۔ میں 14 سال کی عمر سے دھیان لگا رہی ہوں۔ میری ہر صبح خوبصورت باغیچوں میں گزرتی ہے۔ میرا گھر بھی ہریالی سے ہرا بھرا ہے۔ باہر کی دنیا میں تو کتنا غصہ ہے۔ میڈیا میں کتنا غصہ نظر آتا ہے۔
ورک فرنٹ کی بات کریں تو دیا مرزا انوبھو سنہا کے کی ڈائریکشن میں بنی تھپڑ فلم میں نظر آنے والی ہیں۔ فلم میں تاپسی پنو اہم کردار میں ہیں۔ اس کے علاوہ دیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر بھی کافی ایکٹو ہیں۔ کافرا جیسی ویس سیریز میں کام کرنے کے بعد اب وہ ایک اور ویب سیریز میں کام کرنے جارہی ہیں۔
First published: Feb 12, 2020 02:51 PM IST